دونوں قریش برادری دو جسم ایک جان کے مانند، ہم اتحاد کیساتھ تحریک میں شامل ہیں
آصف شیخ کی سرپرستی سے ہم ہڑتال کو کامیابی سے ہمکنار کرینگے، الہند جمیعت القریش کی پریس کانفرنس
مالیگاؤں : 5 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) جمیعت القریش ،الہند جمیعت القریش اور مالیگاؤں جمعیت القریش مہاراشٹر جمیعت القریش کی ہڑتال کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ہم نے کبھی تحریک کو ڈائنامائٹ کرنے کی کوشش نہیں کی ۔ہم الہند قریش برادری اور لائنس ہولڈر کی جانب سے آج ایک بار پھر اعلان کرتے ہیں کہ ہم قریش برادری کی ہر تحریک کیساتھ کھڑے ہیں ۔اس طرح کی تفصیلات آج اردو میڈیا سینٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے الہند قریش جماعت کی جانب سے عبد اللہ قریشی نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج ہم جمیعت القریش الہند اور لائسنس ہولڈر کی جانب سے پریس کانفرنس لیکر شہریان سے گزارش کرتے ہیں کہ جو لوگ تحریک کو ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور گوشت فروخت کررہے ہیں ان سے گوشت نہ خریدیں ۔اسی طرح جو قریشی تحریک کیخلاف جائے اسکا برادری والے بائیکاٹ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ہم نے آصف شیخ اور دھولیہ جمیعت علماء کی سرپرستی میں تحریک کو حمایت دی ہے ۔عبد اللہ قریشی نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کی دونوں قریش برادری خاندیشی اور ملکی قریشی دو جسم ایک جان کے مانند ہیں ۔ہم کبھی برادری میں انتشار پھیلانے والے نہیں ہیں بلکہ ہم دونوں برادری کو ایک ساتھ جمع کرکے تحریک کو کامیاب بنانے والے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہاں الہند جمعیت القریش اور لائسنس ہولڈر کے اشتراک سے پریس کانفرنس میں اعلان کرتے ہیں کہ ہم مہاراشٹر جمیعت القریش کی ہڑتال کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔اورنگ آباد میں 6 اور شولار پور میں 7 اگست کو احتجاجی مورچہ نکلا جارہا ہے ۔ہم اسے بھی حمایت پیش کرتے ہیں ۔اس موقع پر عبد اللہ قریشی نے اتحاد کی اپیل کی اور عوام سے گزارش ہے کہ وہ زبردستی گوشت فروخت کرنے والوں سے عوام گوشت نہ خریدیں ۔اس موقع پر عبد السلام قریشی نے کہا کہ دیر آید درست آید کے مصداق اگر مہاراشٹر لیول پر قریش برادری بیدار ہوئی ہے تو پھر ہمیں اس لڑائی کو دستوری حقوق کیلئے لڑ کر کامیابی حاصل کرنا ہے ۔ہم آپس میں اتحاد کیساتھ کام کررہے ہیں لیکن کچھ لوگ اس تحریک کو ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ ہم انہیں انکے ناپاک ارادے میں کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔اس موقع پر ایوب پہلوان، فاروق حنیف قریشی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس پریس کانفرنس میں عبد اللہ قریشی، ایوب پہلوان ،توصیف قریشی، صابر قریشی، حسن عبد اللہ وغیرہ موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com