بھگوا ملزمین کی رہائی کیخلاف مرکزی وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ و این آئی اے ڈائریکٹر کو آصف شیخ کا مکتوب


بھگوا ملزمین کی رہائی کیخلاف مرکزی وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ و این آئی اے ڈائریکٹر کو آصف شیخ کا مکتوب



مالیگاؤں بم دھماکہ فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں ورنہ مالیگاؤں میں عوامی احتجاج کیا جائے گا



مالیگاؤں : 16 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) سترہ سال قبل مالیگاؤں شہر کے بھکو چوک میں ہوئے ہولناک بم دھماکے کے الزم میں پہلی بار ملک کے سامنے اے ٹی ایس چیف ہیمنت کرکے نے بھگوا دہشت گردی کو بے نقاب کیا تھا اور اس ضمن میں اے ٹی ایس کے پاس کئی پختہ ثبوت تھے اور بعد میں یہ کیس این آئی اے کو سپرد کیا گیا لیکن این آئی اے کی خصوصی عدالت نے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر سمیت تمام سات ملزمین کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بری کردیا ہے اور سادھوی پرگیہ سنگھ سمیت بھگوا دہشت گردوں کے خلاف مہاراشٹر حکومت ہائی کورٹ میں نہیں گئی ہے جبکہ دوسری جانب ٹرین بم دھماکوں کے الزام میں باعزت بری ہوئے مسلم ملزمین کیخلاف حکومت نے کورٹ میں چلینج کیا ہے جو کہ سرکار کا دوہرا رویہ ظاہر کرتا ہے ۔ہم اس تعلق سے وزیر اعلیٰ مہاراشٹر دیویندر پھڑنویس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مہاراشٹر سرکار این آئی اے کی خصوصی عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چلینج کریں اور مالیگاؤں کے شہداء اور زخمیوں کو انصاف مل سکے ۔اسی طرح مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور مرکزی این آئی اے چیف بھی مہاراشٹر حکومت کو ہدایت دے کہ وہ این آئی اے کی خصوصی عدالت کے فیصلے کو چلینج کریں اور ملک میں قانون و انصاف کی بالا دستی قائم کرنے کی کوشش کریں ۔اس طرح کا ایک تفصیلی مکتوب آصف شیخ نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس اور مرکزی این آئی اے ڈائریکٹر کو روانہ کیا ہے ۔آصف شیخ نے مکتوب میں کہا کہ مضبوط دلیل کیساتھ حکومت ہائی کورٹ میں اس کیس کو چلینج کریں اور دس دنوں کے اندر اندر مالیگاؤں کی عوام کو انصاف ملنے کی امید بتائی جائے ورنہ دس دنوں بعد ہم مالیگاؤں شہریان کو لیکر ایک شدید احتجاج درج کرینگے، یہ مکتوب آصف شیخ نے انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کے لیٹر ہیڈ پر روانہ کیا ہے، انہوں نے ای میل کرتے ہیں مکتوب میں لکھا ہے کہ اگر سرکار ہمارے مطالبات پر توجہ نہیں دیتی ہے تو پھر ہم انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی کے عہدوں داروں ورکروں اور شہریان کیساتھ ساتھ ہم خیال سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر سخت اور تاریخی احتجاج کرینگے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے