کیا قلعہ جھونپڑ پٹی کو مزید راحت ملیگی؟یا پھر... مستقیم ڈگنیٹی ہائی کورٹ پہنچے، آج سماعت نہیں ہوسکی
17 جون کو سماعت و فیصلہ کا امکان ، بہتر متبادل کیلئے مفتی اسمٰعیل اپنا افیڈیوٹ کب داخل کرینگے؟ ڈگنیٹی کا سوال
مالیگاؤں : 10 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) قلعہ جھونپڑپٹی معاملہ میں آج دس جون کو سماعت ہونا تھی اور اس میں سرکاری حکام کو اپنا افیڈیوٹ داخل کرنا تھا اس لیے کہ اسٹے آرڈر 17 جون تک برقرار ہے۔اس سلسلے میں آج سماعت نہیں ہوسکی اب 16 جون کو ہائی کورٹ کہ ڈبل بینچ میں یہ میٹر بورڈ پر لایا جائے گا اور ممکن ہے کورٹ کی طرف دی گئی تاریخ 17 جون کو سماعت ہوگی اور امکان ہے کہ اس دن کوئی فیصلہ آجائے ۔قلعہ جھونپڑپٹی کو مزید راحت ملیگی یا پھر انہیں اپنا متبادل انتظام کرنے کا فیصلہ آجائے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔یہ بھی دیکھنا اہم ہوگا کہ سرکاری حکام کا افیڈیوٹ کیا داخل ہوتا ہے؟ لیکن اس سے قبل اب وقت کم بچا ہے اور ہم نے جس طرح مفتی اسمٰعیل سے انکی ذمہ داری ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا کیا انہوں نے اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے اپنا افیڈیوٹ ابھی تک داخل کیا یا نہیں اسکا جواب بھی عوام کو پیش کریں ۔اس طرح کی تفصیلات و مطالبہ مستقیم ڈگنیٹی ممبئی ہائی کورٹ سے آج دیا ہے ۔
مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم کورٹ کی لڑائی لڑ رہے ہیں اور قلعہ جھونپڑپٹی کو کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں لیکن جس طرح مفتی اسمٰعیل نے کہا کہ ہم نے حکام سے بہتر متبادل جگہ کا مطالبہ کیا ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اب مفتی اسمٰعیل سرکاری حکام کیسامنے اپنا مطالبہ رکھتے ہوئے بہتر متبادل جگہ کیلئے اپنا افیڈیوٹ داخل کریں اور قلعہ جھونپڑپٹی والوں کو راحت پہنچانے کی کوشش کریں۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ آصف شیخ اور ہم مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کی جانب سے قانونی طور پر کارروائی کررہے ہیں اور ہمیں اللہ کے ہر فیصلے پر امید ہے اس لیے ہم اسباب کے درجے میں کوشش کررہے ہیں تاکہ ہم کامیاب ہوسکے ۔اس موقع پر شکیل احمد ۔عبد السلام سمیت قلعہ جھونپڑپٹی کے دیگر افراد موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com