موسم باراں کی آمد کے پیش نظر اعجاز بیگ کی کمشنر سے ملاقات



موسم باراں کی آمد کے پیش نظر اعجاز بیگ کی کمشنر سے ملاقات

مالیگاؤں : 6 مئی (پریس ریلیز) آج ریسٹ ھاوس میں کانگریس صدر اعجاز بیگ نے میونسپل کمیشنر سے خصوصی ملاقات کی۔آنے والے موسم برسات کے مدنظر شھریان کو ھونے والی تکلیف کے تعلق سے پیشگی منصوبہ بندی کو لیکر کمشنر سے مکمل گفتگو کی اورشھر کے بڑے نالوں اور گٹروں کو نچلی تہہ سے صاف کرنے پر زور دیا ۔کمشنر سے اپنی اس خصوصی ملاقات میں کانگریس صدر نے انڈر گراونڈ گٹر کے منصوبے پر کھل کر تنقید کی اور آنے والے موسم برسات میں اس پروجکٹ سے عوام کو ھونے والی تکلیف پر کمشنر سے اس اسکیم کو جلد از جلد پورا کرنے پر زور دیا۔اس ملاقات میں اعجاز بیگ کے علاوہ عبدالغفار شیخ، صابر بھائی میاں، ھاشم انصاری کے علاوہ اشفاق خان بھی موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے