مالیگاؤں کو مجبور نہیں مضبوط ایم ایل اے کی ضرورت ، سروے نمبر 178/3 میں بلڈوزر ایکشن پر مستقیم ڈگنیٹی کی پریس کانفرنس
غریب عوام کی زندگی بھر کی جمع پونجی ختم، اجڑے مکانات کی بھرپائی دھوکہ دینے والوں سے کی جائے، پولس سے سخت کارروائی کا مطالبہ
شہر پر آئی مصیبتوں سے اگر مفتی اسمٰعیل نمٹ نہیں سکتے ہیں تو انہیں آج ہی ایم ایل اے شپ سے مستعفی ہوجانا چاہیے
مالیگاؤں : 4 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر کے مشرقی حصہ میں آباد پوار واڑی بریج کے پیچھے سروے نمبر 178/3 کی بستی پر بلڈوزر کارروائی پر آج رات دس بجے سماج وادی رابطہ آفس پر منعقدہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اس بستی کے اجڑ جانے میں عوام کی کوئی غلطی نہیں ہے غلطی بیچ کے لوگوں کی ہے جنہوں نے عوام سے روپے تو لے لئے مگر اصل مالک کو اسکی قیمت ادا نہیں کی ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ آج ہم بستی والوں کے ساتھ اس پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے پولس انتظامیہ سے اپیل و درخواست کرتے ہیں کہ خاطیوں پر سخت کارروائی کی جائے ۔جن لوگوں کے مکانات اجڑے ہیں انہیں اسی علاقے میں گھر بنا کر دیا جائے ۔بیچ کے لوگوں سے بھرپائی کی جائے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ان غریب عوام کی زندگی بھر کی کمائی چند منٹوں میں ختم ہوگئی ۔انہیں انصاف دلانے کیلئے ہم ہر ممکن کوشش کرینگے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ موجودہ ایم ایل مفتی اسمٰعیل نے بستی کے تعلق سے جو بیان دیا ہے وہ انتہائی بےتکا بیان ہے ۔انہیں سمجھ و شعور بالکل نہیں ہے وہ ناکام ایم ایل اے ہے ۔وہ اپنی ذمہ داری سے بھاگ کر ممبری رد ہونے کا بہانہ کررہے ہیں ۔کسی ایم ایل اے پر آج تک ایسی کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ جو بیچ کے لوگ ہیں وہ مفتی اسمٰعیل کے لوگ ہیں ۔مفتی اسمٰعیل نے بستی بچانے کیلئے کوئی کوشش نہیں کی ۔ناگپور میں بستی بچانے مفتی اسمٰعیل پہنچ گئے تو مالیگاؤں میں کیوں نہیں آئے؟ مستقیم ڈگنیٹی نے یاد دہانی کرتے ہوئے کہا کہ مفتی اسمٰعیل نے قلعہ والوں کو بھی ڈرا کر کہہ دیا تھا کہ قلعہ والوں کو اپنی بستی چھوڑ کر جانا ہے ۔لیکن وہاں کے مکین ہمارے پاس آئے اور ہم نے انکے ساتھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی پیر کو اسکی سماعت ہونے والی ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل نے خود کہا کہ سروے نمبر 178/3 کا علم انہیں تین مہینے سے تھا تو پھر کیوں کوئی کارروائی نہیں کی؟ مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اس بستی کے اجڑ جانے کے ذمہ داروں میں اگر کوئی کتنا بھی بڑا سیٹھ ہو، زمین کا دلال ہو ہم اس سے لڑ کر عوام کو انصاف دلائیں گے ۔انہیں نے کہا کہ بستی والوں کی ملکیت کا خرچ دیا جائے ۔پولس ڈپارٹمنٹ بیچ کے لوگوں پر کارروائی کرے ۔غریبوں کی زندگی بھر کی کمائی چند منٹوں میں ختم ہوگئی ہے ۔پولس عوام کو انصاف دلائے ۔آج مالیگاؤں شہر پر مسلسل مصیبتیں ارہی ہیں کبھی روہنگیائی اور بنگلہ دیشیوں کا معاملہ ،کبھی ووٹ جہاد تو کبھی لینڈ جہاد، قلعہ بسی کا معاملہ اور اب سروے نمبر 178/3 پر بلڈوزر کارروائی اور اسکولوں پر گھوٹالہ کا الزام لگنا اور مفتی اسمٰعیل کی ہر معاملے میں خاموشی و ناکامی یا بیان دیکر کام میں رخنہ پیدا کرنا انتہائی تکلیف دہ فعل ہے ۔ان ساری مصیبتوں سے اگر وہ نمٹ نہیں سکتے ہیں تو انہیں آج ہی اپنی ایم ایل اے شپ سے مستعفی ہوجانا چاہیے ۔اس پریس کانفرنس میں رضوان سر، انیس مستری، زاہد ندوی، مسیح اللہ بیسٹ، اشفاق احمد، عبد الرحمن انصاری سمیت بستی کے متاثرین موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com