تعلیمی اداروں پر لگا الزام بے بنیاد ، ہر معاملے کو روہنگیائی اور بنگلہ دیشیوں سے جوڑنا مناسب نہیں، ہندو تنظیموں کی پُرزور مذمت
اسکولوں کے ذمہ داران کو بھی اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب دینا چاہیے، ہم مدد کیلئے تیار ہیں :آصف شیخ
مالیگاؤں : 25 اپریل (پریس ریلیز) ہر معاملے میں مالیگاؤں کو بنگلہ دیشی و روہنگیائی سے جوڑنا مناسب نہیں ہے ۔گزشتہ کئی مہینوں سے مالیگاؤں کو جنم داخلہ معاملہ میں بنگلہ دیشی اور روہنگیائی سے جوڑ کر ایس آئی ٹی انکوائری کرائی جارہی ہے اور اب تک چالیس سے زائد لوگ گرفتار ہوگئے ہیں ۔اس ضمن میں مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کے متاثرین کی امداد کررہی ہے اور اب ہم نے دیکھا کہ کچھ روز پہلے ہندوتوا تنظیموں کے کارکنان نے ایک پریس کانفرنس لیکر مالیگاؤں شہر کی تین اسکولوں پر الزام عائد کرتے ہوئے گھوٹالہ کا الزام لگایا ۔فرقہ پرست تنظیم کے لوگوں نے یہاں تک الزام لگایا کہ اسکول والے بنگلہ دیشی و روہنگیائی کی مدد کررہے ہیں ۔اس بیان کی میں پُرزور مذمت کرتا ہوں ۔مالیگاؤں پر بالخصوص تعلیمی اداروں پر اس طرح کا الزام لگانا مناسب نہیں ہے ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ نے کیا ۔موصوف نے کہا کہ شہر کے تعلیمی اداروں پر گھوٹالہ کا الزام بے بنیاد ہے ۔اگر کہیں نا کہیں کچھ معمولی کوتاہیاں ہوئی ہوگی تو اس اس طرح کا رنگ دینا بالکل مناسب نہیں ہے اس لیے میں ان ہندوتوا تنظیموں کی مذمت کرتا ہوں اور تعلیمی اداروں کے ذمہ داران اور ایک میونسپل پرائمری اسکول کے ٹیچر سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایک پریس کانفرنس لیکر ہندوتوا تنظیم کے بے بنیاد الزامات کا جواب دیں ۔مالیگاؤں شہر پر اس طرح کے الزام لگنے سے مزید شہر کی بدنامی ہورہی ہے لہٰذا اسکولوں کو چاہیے کہ وہ میدان میں آکر اس کا جواب دیں اور اگر کہیں کوئی ضرورت پڑتی ہے تو ہم مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی اپکا ساتھ دیجے کیلئے تیار ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com