وقف املاک کے تحفظ کی تحریک، ماائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کا آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے 29 اپریل بروز منگل کو ہونے والے پُر امن احتجاجی جلسے کو مکمل حمایت کا اعلان
مالیگاؤں : 27 اپریل (پریس ریلیز) ملت اسلامیہ کی عظیم امانت — وقف املاک — آج سنگین خطرات سے دوچار ہے۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں منظور شدہ وقف املاک ترمیمی بل (Waqf Properties Amendment Bill) درحقیقت ایک ایسی سازش ہے جس کا مقصد مسلمانوں کی دینی شناخت اور وقفی املاک کی خودمختاری کو کمزور کرنا ہے، جس کے خلاف ملت کا شعور بیدار ہے اور ملک بھر میں اس ناپاک کوشش کے خلاف بغاوت کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔
اس نازک صورتحال کے پیش نظر ملک کے مختلف دینی، سماجی اور قانونی اداروں نے سپریم کورٹ آف انڈیا میں اس بل کے خلاف کئی عوامی مفاد عرضیاں (PILs) دائر کی ہیں۔ جس میں مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی مالیگاؤں بھی شامل ہیں، جو وقف املاک کے تحفظ کے لیے قانونی محاذ پر سرگرم ہیں۔
مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی مالیگاؤں کے کنوینر جناب آصف شیخ رشید (سابق رکن اسمبلی) اور کوآرڈینیٹر جناب محمد مستقیم ڈگنیٹی (سماجوادی پارٹی یوا جن سبھا مہاراشٹر سیکریٹری) نے کمیٹی کے لیگل سیل ایڈوائزر و ذمہ داران کے ساتھ میٹنگ لے کر مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کے مقاصد پر غور کرتے ہوئے کہا کہ مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کا قیام ہی 2 اہم مقصد کیلئے ہوا تھا جس میں SIT کی کارروائی سے شہریان کی نمائندگی اور دوسرا وقف بل پر شہری، ریاستی و ملکی سطح پر نمائندگی کرنا جیسی تفصیلی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ مالیگاؤں کی سرزمین پر بھی اس ناحق قانون کے خلاف بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔
اسی مقصد کے تحت آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کیا گیا ہے۔ مالیگاؤں میں اس تحریک کی قیادت بورڈ کے سیکریٹری، حضرت مولانا عُمرین محفوظ صاحب فرما رہے ہیں، جنہوں نے 29 اپریل کو بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول گراؤنڈ پر ایک عظیم الشان احتجاجی جلسے کا اعلان کیا ہے۔
مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی نے پوری بصیرت اور عزم کے ساتھ حضرت مولانا عُمرین محفوظ صاحب کی قیادت میں منعقد ہونے والے اس احتجاجی جلسے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ کمیٹی نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی پُر امن ملک گیر تحریک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وقف املاک کے تحفظ کی اس جدوجہد میں اپنی تمام تر صلاحیتیں جھونکنے کے لیے تیار ہے۔
مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی مالیگاؤں کی باشعور عوام، نوجوانوں، علمائے کرام، دینی تنظیموں، اور تمام سماجی و سیاسی کارکنان سے پرجوش اپیل کرتی ہے کہ وہ 29 اپریل کو ہونے والے احتجاجی جلسے میں بڑی تعداد میں شرکت کر کے ملت کی آواز کو بلند کریں، اور دنیا کو بتا دیں کہ وقف کا وقار ہماری غیرت کا مسئلہ ہے۔
یہ وقت خاموشی کا نہیں، میدان عمل میں آنے کا ہے!
آئیے، ایک ہوکر اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے تاریخ رقم کریں!
*آصف شیخ رشید*
کنوینر — مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی مالیگاؤں
*محمد مستقیم ڈگنیٹی*
کوآرڈینیٹر — مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی مالیگاؤں
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com