آمین فاروق کے نقشِ قدم پر بیٹا محمد ارقم،سماجوادی پارٹی سے وابستہ خاندان نے کرکٹ میں بھی بنایا اپنا مقام
مالیگاؤں: سماجوادی پارٹی کے اہم ذمہ دار، سابق کارپوریٹر، اور مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن کے متحرک صدر آمین فاروق کے گھر سے ایک اور ہنر چمکنے کے لیے تیار ہے۔ ان کے ہونہار صاحبزادے محمد ارقم نے ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن میں تھانہ کی انڈر 19 اے ٹیم میں اپنی جگہ بنا کر شہر کا نام روشَن کر دیا ہے۔
آمین فاروق نہ صرف سیاست میں سماجی خدمت کا روشن چراغ ہیں بلکہ کرکٹ کی دنیا میں بھی ایک کامیاب اور معتبر نام مانے جاتے ہیں۔ ان کی قیادت میں مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن نے کئی نوجوان کھلاڑیوں کو مقام دلایا ہے، اور اب ان کے اپنے فرزند نے بھی اسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے میدانِ کرکٹ میں اپنی پہچان قائم کی ہے۔
اس شاندار کامیابی پر سماجوادی پارٹی مالیگاؤں شہر صدر محترمہ شانِ ہند نہال احمد، مہاراشٹر یواجن سبھا کے سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی، اور پارٹی کے تمام ذمہ داران و کارکنان نے آمین فاروق کو دلی مبارکباد پیش کی اور محمد ارقم کے درخشاں مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یہ کامیابی نہ صرف محمد ارقم کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے، بلکہ آمین فاروق کی تربیت، سرپرستی اور خاندانی وراثت کا عکس بھی ہے۔ شہر کے لیے یہ ایک فخر کا لمحہ ہے، اور آنے والی نسلوں کے لیے یہ پیغام ہے کہ سیاست اور کھیل، دونوں میں اگر خلوص، لگن اور وژن ہو، تو کامیابی مقدر بن جاتی ہے۔
سماجوادی پارٹی مالیگاؤں شہر
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com