جمعرات کو مالیگاؤں بند ، پہلگام حملہ کی مذمت میں سردار چوک میں دہشت گردوں کا پتلہ جلایا جائے گا
مالیگاؤں :22 اپریل (پریس ریلیز) پاکستان کے حمایت یافتہ TRF اور لشکر طیبہ کے دہشت گردوں کی طرف سے کشمیر کے پہلگام علاقے میں کیے گئے دہشت گردانہ حملے کے خلاف جمعرات کو مالیگاؤں شہر میں ایک سخت احتجاج کرنے اور اس حملے میں مارے گئے 26 بے گناہ شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مالیگاؤں بند کا اعلان سمست مالیگاؤنکر تنظیم نے کیا ہے ۔اس طرح کی پریس ریلیز نکھل پوار ہمی مالیگاؤنکر تنظیم کے ذمہ دار نے دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس حملے کی مذمت میں اور پہلگام حملہ میں ہلاک ہونے والے لواحقین کیساتھ اظہار ہمدردی کیلئے اس بند میں شہریان کو شرکت کرنا چاہیے ۔نکھل پوار نے پریس ریلیز میں کہا کہ جمعرات کو دوپہر 1 بجے سردار چوک، گڑ بازار، مالیگاؤں میں دہشت گردوں کے پتلے جلا کر سرکاری انتظامیہ کو میمورنڈم بھی دیا جائے گا۔ لہٰذا اس موقع پر اہالیان مالیگاؤں شرکت کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com