انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا کی جانب سے آگرہ روڈ رابطہ آفس پر عید ملن پروگرام :آصف شیخ
مالیگاؤں؛ 29 مارچ (پریس ریلیز) رمضان المبارک کی عبادات، روزوں، نماز اور تلاوت و ذکر و اذکار کے بعد اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو عید الفطر کا تحفہ عنایت فرمایا ۔عید مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار، اخوت، بھائی چارہ اور امن و خوشحالی کا پیغام اور اللہ تعالیٰ کی جانب سے انعام کا دن ہے ۔اسی دن کو ایکدوسرے سے ملنے اور مبارک باد دینے و خوشیوں کو آپس میں بانٹنے کیلئے ہم مسلمان ایک دوسرے سے گلے ملا کرتے ہیں ۔اسی مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے خانوادہ شیخ رشید کی جانب سے شہریان مالیگاؤں کیلئے تقریب عید ملن منعقد کیا جارہا ہے ۔اس طرح کی تفصیلات خطیب نوید احمد نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا کی جانب سے عید کے روز شام میں پانچ بجے سے رات 9 بجے تک آگرہ روڈ رابطہ آفس پر ایک عید ملن پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔جس میں پارٹی اور خانوادہ شیخ رشید سے دلی ہمدردی رکھنے والے افراد، شہریان اور ہمدردوں، ورکروں اور عہدیداروں سے شرکت کی درخواست کی جاتی ہے ۔اس تقریب میں آصف شیخ رشید کے علاوہ، حاجی عقیل شیخ، حاجی جلیل شیخ، احسان شیخ سمیت خانوادہ کے نوجوان اور بزرگ موجود رہیں گے جہاں وہ عوام کو عید کی مبارک باد پیش کرینگے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com