وزارت رباب جھاڑنے کیلئے نہیں، وقت آپ کو سبق سکھائے گا! مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے نتیش رانے کو اجیت داد کے وزیر نے کھری کھری سنائی


وزارت رباب جھاڑنے کیلئے نہیں، وقت آپ کو سبق سکھائے گا! مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے نتیش رانے کو اجیت داد کے وزیر نے کھری کھری سنائی 



ممبئی : 16 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) بی جے پی کے وزیر نتیش رانے، جو گزشتہ کچھ دنوں سے ریاست میں مسلم کمیونٹی کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں، اب انہیں خود مہایوتی کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اجیت پوار کی قیادت والی این سی پی کے وزیر دتاترے بھرنے نے بالواسطہ طور پر نتیش رانے کے لیے سخت الفاظ کہے ہیں۔

 آج بعض مقامات پر مسلم کمیونٹی کے بارے میں غلط پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ اندپور تعلقہ کے مسلم عوام نے ہمیشہ اچھی سوچ رکھنے والے لوگوں کا ساتھ دیا ہے۔ وزارت کا مقصد رباب جھاڑنے کے لیے نہیں ہے۔ لیکن وقت آپ کو بتائے گا۔اقلیتوں کی غلط فہمیوں کو دور کریں۔ اس طرح کا تبصرہ وزیر دتاترے بھرنے نے ۔خیال رہے کہ نتیش رانے کھلے عام مسلمانوں کو مختلف مواقع پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔جس سے ریاست کا سماجی تانا بانا منشتر ہونے کی راہ پر ہے ۔ایسے میں خود مہایوتی میں شامل اجیت پوار نے وزیر نتیش رانے کو پھٹکار بھی لگائی اب خود مہایوتی کے دوسرے وزیر جو این سی پی اجیت پوار گروپ سے تعلق رکھتے ہیں نے رانے کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ وزیر کا مقصد سب کو ساتھ لیکر چلنا ہوتا ہے نہ کہ رباب جھاڑنے کیلئے ۔اب رانے کے بیان پر مہایوتی میں خود تضاد نظر آریا ہے اور کہیں نہ کہیں سے دبے لفظوں میں ہی سہی مسلمانوں کی حمایت میں آواز بلند ہورہی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے