ایڈوکیٹ الطاف احمد اور صابر علی گرفتار ، عدالت میں پیشی، پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم
مائنارئٹی ڈیفینس کمیٹی کے کنوینر آصف شیخ رشید اور مستقیم ڈگنیٹی قانونی لڑائی میں مصروف
جنم داخلہ معاملہ میں حالات سنگین، شہریان کو بیدار رہنا ضروری، سنیچر کو پریس کانفرنس
مالیگاؤں : 14 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) جنم داخلہ معاملہ میں بدھ کو مزید دو ملزمین کو ایس آئی ٹی نے گرفتار کیا ہے ۔انکے خلاف چھاؤنی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔آج انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں معزز جج نے پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم دیا ۔تفصیلات کے مطابق جنم داخلہ معاملہ میں پہلے سے گرفتار دو خواتین شبانہ بانو اور نجمہ بانو کے ساتھ ہی سید ساجد کو عدالتی تحویل میں دیا گیا ہے یہ تینوں ملزمین ناسک سینٹرل جیل میں قید ہیں جبکہ اس معاملے میں پولس نے مزید دو افراد کو گرفتار کیا ۔گرفتار شدگان میں ایڈوکیٹ الطاف احمد فیاض احمد اور صابر علی واحد علی کے نام بتائے گئے ہیں ۔پولس نے ایڈوکیٹ الطاف احمد کو ایک دن اور صابر علی کو چار دن یعنی 17 فروری تک کی پولس تحویل کا حکم دیا ہے ۔
اس ضمن میں مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے کنوینر گرفتار شدگان کی مقدمہ سے خلاصی کیلئے جدوجہد میں مصروف نظر آیا ۔آج آصف شیخ اور مستقیم ڈگنیٹی کے ساتھ مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے ارکان چھاؤنی پولس اسٹیشن، کورٹ احاطہ میں قانونی مدد کرتے نظر آئے ۔اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ حالات انتہائی سنگین ہوتے جارہے ہیں ۔ادھر ہندتوا تنظیموں کی جانب سے ایس آئی ٹی کے ممبر سیکرٹری انیکیت بھارتی کو میمورنڈم دیکر جس طرح مطالبہ کیا گیا کہ اس جانچ کو اے ٹی ایس کے سپرد کیا جائے ۔اس پر آصف شیخ نے کہا کہ سرکار انکی ہے ۔وہ چاہے کسی سے بھی جانچ کروائے لیکن ہم کہیں گے کہ مالیگاؤں شہر کی عوام کے ساتھ نا انصافی کی جارہی ہیں ۔فرقہ پرستی کا نشانہ شہر کی غریب عوام کو بنایا جارہا ہے جو کہ افسوس ناک ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے اور ممبئی میں سرکار سے ملنے کے بعد کی تمام تفصیلات کیلئے ہم سنیچر کو دوپہر میں 2 بجے ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کررہے ہیں۔اس پریس کانفرنس میں تفصیلی بات چیت کی جائے گی ۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ معاملہ سنگین ہوتا جارہا ہے اور اب پورے شہر کو مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی سے جڑنا چاہیے ۔شہر کی غریب عوام پریشان ہورہی ہیں ۔صرف بلاوجہ مالیگاؤں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ایس آئی ٹی کا کام جانچ کرتے ہوئے سرکار کو رپورٹ پیش کرنا ہوتا ہے اس کے بعد سرکار کے حکم پر کارروائی شروع ہوتی ہیں لیکن ریاست میں پہلی بار مالیگاؤں کیلئے ایسا ہورہا ہے کہ ایس آئی ٹی جانچ کرتے ہوئے گرفتاری کی کارروائی بھی کررہی ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اس سے صاف نظر آتا ہے کہ آنے والے دن بڑے نازک ہوسکتے ہیں اس لئے شہریان کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے ۔انہیں مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کیساتھ مل کر شہر کو بچانے کیلئے آگے آنا چاہیے ۔وہیں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو نوٹس مل رہی ہیں وہ راشٹروادی بھون اور سماجوادی پارٹی آفس آگرہ روڈ آئیں ۔اپنے کاغذات کی چھان بین کریں اور مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے ممبران کیساتھ پولس اسٹیشن تک جائیں ۔ہم ہر معاملے میں انکی رہنمائی کررہے ہیں ۔عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں لیکن بیدار رہنا بھی ضروری ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com