مالیگاؤں پر ووٹ جہاد کا الزام لگانا غلط ،بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا صرف دو سماج میں جھگڑا لگانا چاہتے ہیں
بھارتیہ جنتا پارٹی کو مالیگاؤں سے 20 سالوں میں 6 ہزار سے زائد ووٹ نہیں ملی
نیشنل ہائی وے پر اڑان پل، سروس روڈ سمیت ریلوے ، اسپورٹس سینٹر، ہاسپٹل کی تعمیر کیلئے نمائندگی پر شوبھا بچھاؤ کی پریس کانفرنس
مالیگاؤں : 7 (بیباک نیوز اپڈیٹ)مالیگاؤں شہر پر ووٹ جہاد کا سنگین الزام لگانا بے بنیاد ہے ۔کریٹ سومیا صرف دو سماج میں جھگڑا لگانا چاہتے ہیں ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کو مالیگاؤں سینٹرل سے گزشتہ 20 سالوں کے چار چناؤ میں 6 ہزار سے زائد ووٹ کبھی نہیں ملی ہے اور اس مرتبہ سیکولر پارٹی کی امیدوار ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ کو باگلان مالیگاؤں سینٹرل و آؤٹر اور دھولیہ اؤٹر و سینٹرل اور سندھ کھیڑا سمیت تمام حلقوں میں ہزاروں ووٹ بڑھ کر ملی ہے اور مجھکو تمام سماج نے ووٹ دیا ہے ۔اس لئے یہ کہنا کہ ووٹ جہاد ہوا ہے یہ سب بے بنیاد اور جھوٹا الزام ہے میں اسکی مخالفت کرتی ہوں ۔اس طرح کے جملوں کا ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ رکن پارلیمنٹ نے کیا موصوفہ نے دھولیہ لوک سبھا سے رکن پارلیمنٹ بننے کے بعد پہلی بار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ نے کہا کہ یہ مالیگاؤں اور دھولیہ لوک سبھا کے ووٹروں کے اعتماد اور پیار کی وجہ ہے کہ میں دھولیہ لوک سبھا کی ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئی ہوں اور میں نے پارلیمنٹ میں جو نمائندگی کی ہے اس کے تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے نمبر تین مالیگاؤں میں چندن پوری سے چالیسگاؤں چوپھلی تک سروس روڈ کی منظوری، دھولیہ سے پمپلگاؤں ہائی وے کو چھ لین کی اپ گریڈ کرنا، کسمبا ناکہ تا چالیس گاوں چوپھلی بائی پاس روڈ کی تعمیر کو منظوری حاصل کی گئی، ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ نے کہا کہ بنیادی طور پر، ہم نے مالیگاؤں شہر کے قریب قومی شاہراہ نمبر 3 چالیسگاؤں چوپھلی ، سویگاؤں، ٹیہرے اور منگسے میں فلائی اوور کے کام کو منظوری دی ہے۔
اسی طرح قومی شاہراہ نمبر 3 پر سکھ ساگر ہوٹل سے پاٹنہ سے سٹانہ روڈ تک ایک بائی پاس روڈ بھی منظوری کے لیے پیش کیا گیا ہے۔سویگاؤں مالدہ قومی شاہراہ نمبر 3 کراسنگ پر فلائی اوور کا کام شروع ہو گیا ہے۔دھولیہ شہر کے چالیسگاؤں چوپھلی پر فلائی اوور کو منظوری دے دی گئی ہے اور کام شروع ہو گیا ہے۔اسی طرح اروی میں ایک فلائی اوور کی منظوری دی گئی ہے۔۔اس کے علاوہ مالیگاؤں منماڑ ہائے وے کو فقر لین کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔طبی شعبے میں 50 بیڈ کے NHM کے تحت ہسپتال ہسپتال بھی انتظامی منظوری میں ہے۔ اس حلقہ کے رائے دہندگان کو کینسر جیسی دور دراز کی بیماریوں کے علاج کے لیے ممبئی، پونہ یا ریاست سے باہر جانا پڑتا ہے، ہم نے گزشتہ سیشن کے دوران مالیگاؤں میں کینسر اسپتال کی مانگ کی تھی۔ تاکہ دھولیہ لوک سبھا حلقہ کے شہریوں کو اس کا فائدہ ہو۔اسی طرح ہم مالیگاؤں شہر کے لیے آیوش اسپتال شروع کرنا چاہتے ہیں، ہم نے متعلقہ مرکزی وزراء کو خط لکھا ہے اور ہمیں مرکزی حکومت سے مثبت جواب ملا ہے۔ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ نے کہا کہ مالیگاؤں میں پولیس کمشنریٹ کا قیام کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سٹانا باگلان کو شامل کرتے ہوئے مالیگاؤں پولس کمشنریٹ کا ایڈیشنل کمشنر بنایا جائے۔اسی طرح مرکزی حکومت کی کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت مالیگاؤں شہر میں کھیلوں کے مرکز کی تعمیر کی جائے گی ۔اس کے ساتھ مالیگاؤں میں منی ٹیکسٹائل پارک اور مجوزہ سولر انرجی پارک بنایا جائے گا ۔مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے تحت 21 وارڈوں میں وارڈ وار او پی ڈی شروع کی جائے گی۔پردھان منتری آواس یوجنا کے مؤثر نفاذ کیساتھ مزید مکانات کی منظوری دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ مالیگاؤں والوں کا دیرینہ مطالبہ منماڑ اندور ریلوے کیلئے 18 ہزار کروڑ کی منظوری 02 ستمبر 2024 کو دی گئی تھی جس کو پورا کرنے کیلئے کوشش تیز ہوگئی ہے اور مالیگاؤں میں مال گاڑی کیلئے اسٹیشن بنانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کیلئے دیگر اسکیم کیلئے جدوجہد کی جارہی ہیں اور تعلیم کے شعبے میں بھی ہم مالیگاؤں کو ایک مقام پر لیجانے کیلئے جدوجہد کرنے جارہے ہیں ۔اس کیلئے وزیر تعلیم دادا بھسے سے بھی بات چیت کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کا نظم کیا جائے گا ۔تعلیم کے شعبے میں ہورہی بدعنوانی کی شکایت پر بھی کارروائی کرنے کا انہوں نے اشارہ دیا ۔مالیگاؤں میں 114 کروڑ روپے کی فنڈنگ کے معاملے میں ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ نے کہا کہ اس کی انکوائری ای ڈی سے ہونا چاہیے اور یہ پیسہ گجرات تو نہیں گیا اس کی بھی جانچ ہونا چاہیے ۔اس پریس کانفرنس میں ڈاکٹر دنیش بچھاؤ، یوسف سیٹھ، اخلاق بالے مقادم، شرد کھیرنار، وغیرہ موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com