کریٹ سمیا کی مالیگاؤں آمد، مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کا گاندھی مجسمہ پر احتجاج




کریٹ سمیا کی مالیگاؤں آمد، مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کا گاندھی مجسمہ پر احتجاج


 
 مالیگاؤں :30 جنوری (پریس ریلیز) آصف شیخ رشید اور مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں تشکیل پائی مائنا ریٹی ڈیفینس کمیٹی ہر قدم پر چاک و چوبند اور شہر کی بھلائی کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ مالیگاؤں شہر کو بدنام کرنے کیلئے فرقہ پرست لیڈر کریٹ سومیا نے شہر میں بنگلہ دیشی اور روہنگیائی مسلمانوں کو پناہ دینے اور آباد کرنے کا الزام عائد کیا جس پر حکومت مہاراشٹر نے خصوصی جانچ دستہ (ایس آئی ٹی) تشکیل دے دی۔ شہر عزیز کو بدنامی سے بچانے اور اہلیانِ شہر کی بروقت اور ہر وقت نمائندگی کیلئے مائنا ریٹی ڈیفینس کمیٹی بھی ان دونوں رہنماؤں کی قیادت میں کمربستہ ہے۔ 

اس ضمن میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا 31، جنوری بروز جمعہ کو ایک بار پھر مالیگاؤں آرہا ہے۔ کریٹ سومیا کا پروگرام ذیل کے مطابق ہے۔ دوپہر ایک بجے چھاؤنی پولیس اسٹیشن، تقریباً پونے دو بجے مقامی ایف ڈی او آفس اور دوپہر ڈھائی بجے میونسپل کارپوریشن کا دورہ ظاہر کیا گیا ہے۔ کریٹ سومیا کی  مالیگاؤں آمد اور  ایس آئی ٹی کی تحقیقات میں بیجا مداخلت یا شواہد کو توڑنے مروڑنے کے خدشات کے پیش نظر بطور احتجاج مائنا ریٹی ڈیفینس کمیٹی کی جانب سے صبح 11، بجے سے دوپہر 1، بجے تک مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے قریب منہ پر کالی پٹی باندھ کر خاموش احتجاج کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے  سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید اور مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت و سرپرستی میں یہ احتجاج کیا جائیگا ۔


لہذا اہلیان شہر اور خصوصاً مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے ذمہ داران سے گذارش ہیکہ 31، جنوری بروز جمعہ کو صبح 10:30 بجے مہیش نگر مستقیم ڈگنیٹی کے بنگلہ پر جمع ہوجائیں۔ تاکہ وقت مقررہ پر احتجاج شروع کیا جاسکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے