جھمکا گرا رے...ممبئی، پونہ، وسئی اور حیدرآباد میں عرفان حیدرآبادی کیخلاف پولس کمپلین ، عرفان بھائی (آئی بی) کا مالیگاؤں سے کیا رشتہ مفتی اسمٰعیل اور جمعیتہ علماء جواب دیں :آصف شیخ
فرقہ پرست تو فرقہ پرست، اب اپنے بھی مالیگاؤں کو بدنام کررہے ہیں، مسلم لڑکیوں کو شادی کا لالچ دیکر دھوکہ دینے والے عرفان حیدرآبادی کی بھی جانچ کی جائے
جمعیتہ کے جلسے کیلئے خرچ کرنے اور مفتی اسمٰعیل کیساتھ رہنے والا اور چولہے تک رسائی کرنے والا عرفان حیدرآبادی کون؟
مالیگاؤں : 11 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر مسجد و میناروں کا شہر ہے ۔یہ شہر ایک تحریکی شہر ہے ۔دینی تعلیم اتنی عام ہے کہ ہم سب اچھے برے کی تمیز کرتے اور اسلام پر عمل کرتے رہے ہیں اور ہنسی خوشی شہریان مالیگاؤں اپنی زندگی گزار رہے ہیں لیکن کچھ سالوں سے جیسے مالیگاؤں کو بد نظری ہوگئی ہے ۔فرقہ پرستوں کی خراب نظر مالیگاؤں کو ہر وقت نشانہ بنا رہی ہیں ۔سنگین الزامات لگا کر سرکار اور فرقہ پرست طاقتیں مالیگاؤں اور مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی سازش کررہی ہیں ۔ایسے سنگین حالات میں بھی ہم اپنے ہی لوگوں سے پریشان ہیں ۔فرقہ پرست تو فرقہ پرست، اب اپنے مسلمان بھائی بھی مالیگاؤں کو بدنام کررہے ہیں ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ نے کہا ۔موصوف نے کہا کہ ایک طرف فرقہ پرستوں کی وجہ سے مالیگاؤں بدنام ہورہا ہے اور دوسری طرف عرفان حیدرآبادی کے کالے کارنامے کی وجہ سے مالیگاؤں بدنام ہورہا ہے ۔عرفان حیدرآبادی کون ہے؟ وہ مالیگاؤں کیوں آیا تھا؟ اسے مالیگاؤں لانے والا کون ہے؟ اس نے مالیگاؤں میں کہاں اور کتنا خرچ کیا؟ کتنے لوگوں سے رشتہ بنایا؟ کتنی لڑکیوں کو دھوکہ دیا؟ اسکا جواب ملنا چاہیے۔
آصف شیخ نے کہا کہ یہ فراڈی آدمی ہے، عرفان حیدرآبادی نے مہاراشٹر سمیت حیدرآباد کی مسلم لڑکیوں کو شادی کا لالچ دیکر لاکھوں روپے اینٹا اور انکے ساتھ دھوکہ دہی کی ۔اس معاملے میں کئی پڑھی لکھی لڑکیاں شامل ہیں جنکے ساتھ ظلم ہوا ۔اس ضمن میں ممبئی، پونہ، وسئی اور حیدرآباد میں عرفان حیدرآبادی کیخلاف پولس کمپلین درج ہوئی ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ یہ دھوکے باز آدمی مالیگاؤں میں اسمبلی انتخابات میں آیا تھا ۔مفتی اسمٰعیل نے اسکی کار کا افتتاح کیا، جمعیتہ علماء کے جلسے کا تشہیری خرچ عرفان نے برداشت کیا، شہر بھر میں سو سے زائد بینر لگائے ۔مفتی اسمٰعیل کیساتھ الیکشن لڑا ۔مالیگاؤں میں مہینوں مقیم رہا ۔عرفان حیدرآبادی کی چولہے تک رسائی تھی ۔اور پھر اس عرفان نے مالیگاؤں کی بھی کچھ لڑکیوں کو دھوکہ تو نہیں دیا؟ اس کا خلاصہ ہونا چاہیے؟ لاکھوں روپے مالیگاؤں جمعیتہ اور مفتی اسمٰعیل کی حمایت میں خرچ کردینے والا یہ عرفان بھائی ہے کون؟ جو اپنی کار پر ہے، پولس لکھتا ہے؟ جوڈیشیل لکھتا ہے ۔اس معاملے میں کسی اور کو نہیں بلکہ مفتی اسمٰعیل اور جمعیتہ علماء کو جواب دینا چاہیے کہ عرفان حیدرآبادی کون ہے اور وہ مالیگاؤں کیوں آیا تھا اور اسکا مالیگاؤں سے کای رشتہ ہے؟ آصف شیخ نے کہا کہ ورنہ پھر میں ایک پریس کانفرنس لیکر عوام کی عدالت میں سب کالے کارنامے پیش کردونگا ۔
اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ آج تک جمعیتہ علماء نے آمین فاروق کے الزام پر صفائی نہیں دی، اس کا مطلب ہے کہ عوامی چندے کا 50 لاکھ جمعیتہ علماء مالیگاؤں نے مفتی اسمٰعیل کو اسمبلی چناؤ کیلئے فنڈ دیا تھا، جمعیتہ علماء کھلے عام حمایت کا اعلان کررہی ہیں، پرچار کررہی ہیں، جب جمعیتہ علما سیاسی ہوگئی ہے تو پھر سیاست میں کسے بخشش؟ اس طرح کا سوال بھی آصف شیخ نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام بھی یاد رکھیں کہ جب جمعیتہ علماء کے لوگ چندہ مانگنے آئے تو کہنا کہ مفتی اسمٰعیل کے پچاس لاکھ کا حساب کتاب کا کیا ہوا؟ آصف شیخ نے کہ عوام حساب مانگے ۔اور جمعیتہ بھی جواب دیں ۔اگر انہیں میری بات سے اتفاق نہیں ہوگا تو جمعیتہ مجھکو بھی نوٹس دے میں جواب دینے تیار ہوں ۔آخر میں آصف شیخ نے کہا کہ عرفان حیدرآبادی، جمعیتہ علماء مالیگاؤں اور مفتی اسمٰعیل کے بیچ کیا تعلق ہے انہیں وضاحت کرنا چاہیے ورنہ پھر میری پریس کانفرنس کیلئے تیار رہیں بعد میں کہنا مت کہ آصف شیخ کو روکو ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com