مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کا قیام ، پیر کو ایس آئی ٹی سے ملاقات کا اعلان، جمہوری و قانونی لڑائی کا فیصلہ
شوبھا تائی اور مفتی اسمٰعیل کی اسمبلی و پارلیمنٹ میں مجرمانہ خاموشی کی بھی مذمت
روہنگیائی اور بنگلہ دیشیوں کے معاملے میں مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر بھر کی مسلم بستیوں کو نشانہ بنانا افسوسناک
آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں مشترکہ کمیٹی کی پریس کانفرنس ، شہر کو بچانے کیلئے راستے پر بھی اترنے کا عندیہ
مالیگاؤں : 26 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) پارلیمنٹ چناؤ میں کانگریس کی امیدوار شوبھا تائی بچھاؤ کو مالیگاؤں شہر سے یک طرفہ ووٹ ملنے کے بعد سے مالیگاؤں فرقہ پرستوں کی نظر میں کھٹک رہا ہے اسی لئے فرقہ پرست طاقتیں مالیگاؤں کو بدنام کررہی ہیں ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کریٹ سومیا مسلسل مالیگاؤں کو بدنام کررہے ہیں کبھی ووٹ جہاد کا الزام تو کبھی لینڈ جہاد اور اب روہنگیائی اور بنگلہ دیشیوں کے جنم داخلے کا الزام لگا کر مالیگاؤں کو بدنام کرنے کی سازش ہورہی ہیں اور سرکار نے ایس آئی ٹی بنا کر جانچ شروع کردی ہے ۔ایس آئی ٹی نہ دن دیکھ رہی ہے نہ رات، انکوائری کے نام پر مالیگاؤں کے مسلمانوں میں ڈر و خوف کا ماحول بنایا جارہا ہے، جنم داخلوں کا الزام مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر بھر کی مسلم بستیوں کو نشانہ بنایا جارہا ۔اس ظلم و خلاف شہر کے تحفظ کیلئے ہم نے مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کا قیام عمل لایا ہے ۔کمیٹی بنانے کا مقصد دونکاتی ایجنڈے پر مشتمل ہے ۔پہلا ایجنڈا یہ ہے کہ جنم داخلہ معاملہ میں ایس آئی ٹی کی تشکیل و جانچ پڑتال پر قانونی و جمہوری طور پر سامنا کرتے ہوئے شہریان کو انصاف دلانا ہے اور دوسرا وقف بورڈ کے نئے قانون کیخلاف عوامی و جمہوری طور پر بیداری پیدا کرتے ہوئے مسلمانوں کو انصاف دلانا ہے ۔اس طرح کی تفصیلات آج دوپہر بارہ بجے دگڑو آئیل مل آگرہ روڈ پر منعقدہ مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کی پریس کانفرنس سے آصف نے کیا ۔موصوف نے کہا کہ اس کمیٹی میں ہندو مسلم بھائیوں کو شامل کیا گیا ہے جو مائناریٹی طبقہ سے تعلق رکھتی ہیں ان میں آصف شیخ کے علاوہ سماجوادی پارٹی،دونوں کمیونسٹ پارٹی، بہوجن اگھاڑی ،راشٹریہ جنتا دل کو ساتھ لیا گیا ہے ۔اصف شیخ نے سرکار اور کریٹ سومیا سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں روپے مالیگاؤں شہر کے ہمارے ہندو بھائیوں کے اکاؤنٹ میں آئے انہوں نے یہ روپیہ کہاں استعمال کیا اسکا خلاصہ کیا جائے ۔اگر شوبھا تائی، آصف شیخ ،مفتی اسمٰعیل ،شان ہند یا اور کسی نے الیکشن میں ان روپیوں کا استعمال کیا یوگا تو اسکا بھی خلاصہ کیا جائے ورنہ غلط الزامات لگا کر مالیگاؤں کو بدنام نہ کیا جائے ۔آصف شیخ نے کہا کہ پیر کو صبح گیارہ بجے ایس آئی ٹی سے ملاقات کیا جائے گا اور اسی دن انہیں آئندہ کی تحریک کا الٹی میٹم بھی دیا جائے گا ۔انہوں نے موجودہ ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل کے الزام پر کہا کہ انکا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے اسے فضول سمجھا جاتا ہے ۔
اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ 2006 بم دھماکوں کے بعد سے مالیگاؤں کو بدنام کیا گیا اور مسلمان کو ہی گرفتار کیا گیا اور اب بنگلہ دیشیوں اور روہنگیائی کے جنم داخلہ معاملہ میں مالیگاؤں کو بدنام کیا جارہا ہے۔مسلمانوں کیلئے سرکار ایماندار نہیں ہے ۔آج پورے شہر کو ایک ساتھ آنا چاہیے، گھروں گھر انکوائری جاری،جس سے عوام میں ڈر و خوف کا ماحول ہے ۔اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شفاف انکوائری کی جائے ۔اور جب انکوائری شروع ہوگئی ہے تو اب کریٹ سومیا کو اب بیانات دینے کی ضرورت نہیں،سرکاری ایجنسی سومیا کو سرکاری آفس میں آنے سے منع کریں ہمیں اس پر بھروسہ نہیں ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ تعلیم کیلئے بچوں کے داخلے بھی متاثر ہورہے ہیں۔ بچوں کی تعلیم کا نقصان ہورہا ہے اسکا ذمہ دار کون؟ سرکار اور ایم ایل اے اسکے ذمہ دار ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا اتنے اہم معاملہ میں ایم ایل اے کی خاموشی بزدلی اور فرقہ پرستوں کی حمایت ہے ۔ہم اسکی مذمت کرتے ہیں ۔
اس موقع پر شان ہند نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر اسمبلی میں ایم ایل اے وزیر اعلیٰ کے الزام پر ہندو بھائیوں کے اکاؤنٹ کی تفصیلات پیش کر دیتے تو مالیگاؤں پر ووٹ جہاد کا الزام نہیں لگتا ۔یہ ایم ایل اے کی مجرمانہ خاموشی ہے اسی لئے ہم نے انہیں ساتھ میں نہیں لیا ۔ہم انکی مذمت کرتے ہیں،
اسی طرح ایڈوکیٹ عبد العظیم خان نے کہا کہ اس کمیٹی کی تشکیل ایک انقلاب دستک ہے ۔بی جے پی کی جانب سے اقلیتوں پر ظلم کیخلاف ہم قانونی و جمہوری لڑائی لڑنے کیلئے تیار ہیں ۔سرکار نے محصول افسران کو جان بوجھ کر معطل کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں سورت کے جس شخص کا تعلق بتایا جارہا ہے وہ مالیگاؤں کا ہی ہے انکا 1956 کی پیدائش سرٹیفکیٹ ہے جبکہ بنگلہ دیش 1973 میں بنا ۔اس لئے جو الزامات لگائے جارہے ہیں وہ بے بنیاد ہیں ۔یہاں کامریڈ مرتضیٰ انصاری نے کہا مالیگاؤں کو بدنام کرنے کا سلسلہ افسوس ناک ہے ۔اسی طرح مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے جمشید بھائی نے اپنی حمایت پیش کی جبکہ راشٹریہ جنتا دل کے فاروق فردوسی نے کہا کہ ہم ہر تحریک کے ساتھ شہر کے حق میں شامل ہے ۔ایڈوکیٹ شیواڑے بہوجن وکاس اگھاڑی نے کہا کہ مالیگاؤں کو بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔ ہم مذمت کرتے ہیں ۔مالیگاؤں کو روزگار اور تعلیم کی ضرورت ہے لیکن آپس میں لڑایا جارہا ہے ۔ہر ظلم کیخلاف بھیم شکتی مالیگاؤں کیساتھ کھڑی ہے ۔اس پریس کانفرنس میں مشترکہ کمیٹی کے ارکان سمیت درجنوں ذمہ داران اور شہریان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com