بنگلہ دیشی و روہنگیائی جنم داخلہ معاملہ ، 26 جنوری کو دگڑو آئیل مل میں ہنگامی پریس کانفرنس، تمام عہدیداروں، سابق کارپوریٹرس اور ورکروں سے شرکت کی گزارش
کریٹ سومیا کے الزامات اور SIT کا جواب کس طرح دیا جائے گا؟ آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی ،شان ہند اور ایڈوکیٹ عظیم خان مشترکہ کمیٹی کی تحریک کا اعلان کرینگے
مالیگاؤں : 26 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کو روہنگیائی اور بنگلہ دیشیوں کے نام پر جنم داخلے بنا کر دینے کا الزام میں پورے مہاراشٹر میں بدنام کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں سرکار نے ایک خصوصی جانچ ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے ۔پارلیمنٹ چناؤ کے بعد سے مالیگاؤں شہر کو سرکاری پارٹی اور فرقہ پرستوں کی جانب سے ٹارگٹ کیا جارہا ہے اور کریٹ سومیا کو بھارتیہ جنتا پارٹی نے ذمہ داری ہے کہ وہ مالیگاؤں کو روہنگیائی اور بنگلہ دیشیوں کے نام سے بدنام کرے اور اسی ضمن میں ایس آئی ٹی کی تشکیل دی گئی ہے جس نے اپنی جانچ بھی شروع کردی ہے ۔اب ایسے سنگین حالات میں شہری نمائندہ خاموش ہیں تو ہمیں کچھ نا کچھ کرنا ہوگا تاکہ ہمارے اپنے شہر کی حفاظت ہوسکے ۔اسی مقصد کے تحت شہر بچاؤ کے نام سے آصف شیخ کی قیادت میں انڈین سیکولر پارٹی، سماجوادی پارٹی ،دونوں کمیونسٹ پارٹی اور بہوجن پارٹی کے اشتراک سے تشکیل دی گئی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے ایک شہری سطح پر ہنگامی و عوامی پریس کانفرنس کا انعقاد مورخہ 26 جنوری کو صبح11:30 آگرہ روڈ پر واقع دگڑو آئیل مل میں ایک پریس کانفرنس انعقاد کیا جارہا ہے ۔اس پریس کانفرنس میں شہر کی بقا کیلئے کیا لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے اسکا اعلان کیا جائے گا ۔اسی طرح کریٹ سومیا کے الزامات اور ایس آئی ٹی کی جانچ پر کس طرح کا موقف اختیار کیا جائے گا؟ کس طرح کی قانونی و عوامی جمہوری لڑائی لڑی جانے والی ہیں؟ اس کا اعلان بھی اس پریس کانفرنس میں کیا جائے گا ۔اس طرح کی تفصیلات کمیٹی کے کنوینر آصف شیخ نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ اس پریس کانفرنس سے آصف شیخ، مستقیم ڈگنیٹی ،شان ہند، ایڈوکیٹ عبد العظیم خان سمیت سماجوادی، انڈین سیکولر پارٹی، بہوجن اور دونوں کمیونسٹ پارٹی کے ذمہ داران موجود رہیں گے ۔اسی طرح آصف شیخ نے انڈین سیکولر پارٹی کے تمام عہدیداروں، سابق کارپوریٹرس اور ذمہ داروں اور ورکروں سے وقت مقررہ پر اس اہم پریس کانفرنس میں شرکت کی گزارش کی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com