آصف شیخ کی قیادت میں آج مشترکہ کمیٹی کے ارکان کی میٹنگ، 26 جنوری کو شہری سطح پر پریس کانفرنس کا فیصلہ
ایس آئی ٹی کا سامنا کرنے آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی کا خطاب، ہمیں شہر کا تحفظ عزیز، ایم ایل اے و ایم پی ذمہ داری سے بھاگ رہے ہیں
مالیگاؤں : 21 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کو روہنگیائی اور بنگلہ دیشیوں کے نام پر جنم داخلے بنا کر دینے کا الزام میں پورے مہاراشٹر میں بدنام کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں سرکار نے ایک خصوصی جانچ ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے ۔پارلیمنٹ چناؤ کے بعد سے مالیگاؤں شہر کو سرکاری پارٹی اور فرقہ پرستوں کی جانب سے ٹارگٹ کیا جارہا ہے اور کریٹ سومیا کو بھارتیہ جنتا پارٹی نے ذمہ داری ہے کہ وہ مالیگاؤں کو روہنگیائی اور بنگلہ دیشیوں کے نام سے بدنام کرے اور اسی ضمن میں ایس آئی ٹی کی تشکیل دی گئی ہے جس نے اپنی جانچ بھی شروع کردی ہے ۔اب ایسے سنگین حالات میں شہری نمائندہ خاموش ہیں تو ہمیں کچھ نا کچھ کرنا ہوگا تاکہ ہمارے اپنے شہر کی حفاظت ہوسکے ۔اس طرح کے جملے کا اظہار آج زین العابدین قاری کی صدارت میں مشترکہ کمیٹی کے ارکان کی میٹنگ میں آصف شیخ رشید نے کیا۔ موصوف انڈین سیکولر پارٹی اور سماجوادی پارٹی کی تشکیل دی گئی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ نور باغ میں واقع شکیل جانی بیگ کے گارڈن میں میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ شوبھا بچھاؤ اور رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل کی ذمہ داری تھی کہ وہ شہر پر آئی ہوئی مصیبت سے شہریوں کو بچائے لیکن وہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔دونوں ہی ذمہ داران نے کوئی کوشش نہیں کی صرف خاموش بیٹھے ہوئے ہیں اس لئے ہم انڈین سیکولر پارٹی، سماجوادی پارٹی، دونوں کمیونسٹ پارٹی ور بہوجن سماج پارٹی و ونچت اگھاڑی کے ذمہ داران کو ساتھ لیکر شہر کے حق میں میدان میں اترے ہیں تاکہ اچھی طرح سے ایس آئی ٹی کی ٹیم کا سامنا کرتے ہوئے شہر کی حفاظت کی جائے ۔اس سلسلے میں مورخہ 26 جنوری کو آگرہ روڈ دگڑو آئل مل میں دوپہر 12 بجے ایک شہری سطح پر پریس کانفرنس کا انعقاد کررہے ہیں ۔
اس مشترکہ مشاورتی میٹنگ میں مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ شہر پر سب سے بڑی مصیبت سے بچاؤ کیلئے آصف شیخ اور شان ہند ایک ساتھ کر مشترکہ کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد کررہے ہیں اور سر جوڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں تاکہ شہریان کو ہر قسم کی تکالیف سے نجات دلائی جا سکے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ ہم شہر کے حق میں ہر قسم کی قانونی و جمہوری لڑائی لڑنے کیلئے تیار ہیں ۔آج دونوں جماعت کی مشترکہ کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ہمارا اول مقصد شہر کا تحفظ ہے ۔اس سلسلے میں 26 جنوری کو دگڑو ائیل مل میں شہری سطح پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ جس نمائندے کو شہریان نے ذمہ داری تھی وہ نمائندہ خاموش ہے ۔ہر سطح پر شہری ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل ناکام ہوچکے ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ پہلے بھی مفتی اسمٰعیل ناکام تھے اور آج بھی ناکام ہیں کیونکہ انہوں نے ابھی تک اتنے سارے الزامات کا اسمبلی کے اندر اور باہر سرکاری سطح پر کوئی اعتراض درج نہیں کیا اور نہ ہی مالیگاؤں شہر کا دفاع کرنے کی کوشش کی ہے اس لئے ہمیں شہریان کو تحفظ دینے کیلئے آگے آنا پڑ رہا ہے ۔اس میٹنگ اغراض و مقاصد صابر گوہر نے پیش کئے جبکہ تاثرات اطہر حسین اشرفی نے پیش کیا ۔اس موقع پر شان ہند سمیت دونوں پارٹیوں کے کمیٹی کے ممبران موجود تھے ۔سلیم انور نے اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے میٹنگ کے خاتمہ کا اعلان کیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com