کارپوریشن چناؤ کا بگل بجانے بارہ جنوری کو شرڈی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا اجلاس
تین مہینے میں کارپوریشن چناؤ کے امکانات ، ناگپور میں دیویندر پھڑنویس کا خطاب
ناگپور : 22 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) تین سالوں سے تعطل کا شکار ہوئے کارپوریشن چناؤ کب ہونگے ؟اس کا انتظار جہاں سیاسی جماعتوں کو بے صبری سے ہے وہیں اب عوام بھی پرشاشک راج سے بیزار ہوچکی ہے، جمہوریت میں بہت دنوں تک پرشاشک راج رہنا مفید نہیں ہے ۔مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر بھر میں میونسپل کارپوریشن و گرام پنچایت اور ضلع پریشد کے عام انتخابات کا راستہ اب ہموار ہوتا نظر آرہا ہے ۔آئندہ ماہ 22 جنوری کو سپریم کورٹ میں اس سلسلے میں سماعت ہوگی ۔اس سلسلے میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے آج ناگپور میں بی جے پی کے ورکروں سے ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امکانات ہیں کہ کارپوریشن و ضلع پریشد کے انتخابات تین مہینے میں ہوجائیں ۔انہوں نے کہا کہ 22 جنوری کو سپریم کورٹ میں سماعت طئے ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ یہ سماعت اور جلد یعنی 4 جنوری کو بھی ہوسکتی ہے ۔دیویندر پھڑنویس نے مزید کہا کہ اب کارپوریشن چناؤ کا اعلان جلد ہوجانا چاہیے ۔
دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی نے شرڈی میں کارپوریشن چناؤ و ضلع پریشد اور پنچایت سمیتیوں کے انتخابات کا بگل بجانے کیلئے ایک ریاست گیر اجلاس کا انعقاد کیا ہے ۔شرڈی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اجلاس میں پندرہ ہزار اہم لیڈران سمیت ریاست کے مختلف علاقوں سے ورکروں اور لیڈران کی شرکت ہورہی ہیں ۔اس اجلاس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نٹڈا سمیت ریاستی و مرکزی لیڈران شریک ہورہے ہیں ۔میڈیا ذرائع کے مطابق شرڈی اجلاس سے بھارتیہ جنتا پارٹی لوکل باڈیز چناؤ کا بگل بجائے گی ۔اس میں ورکروں کو کارپوریشن چناؤ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے حکمت عملی بھی بتائی جائے گی ۔
مہاراشٹر میں مہایوتی کے ریکارڈ بریک اقتدار میں آنے کے بعد حوصلے بلند نظر آرہے ہیں اور اب بھارتیہ جنتا پارٹی کارپوریشنوں میں بھی حکومت بنانے کی حکمت عملی تیار کررہی ہیں ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی ان سرگرمیوں سے سیاسی ماہرین اندازہ لگا رہے ہیں کہ عنقریب کارپوریشن چناؤ ہونگے ۔ویسے خود بی جے پی نے کارپوریشن چناؤ تین مہینے میں ہونے کے امکانات کا اظہار کیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com