یہ کتابوں سے عشق کی آخری صدی نہیں ہے ، جو لوگ دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں انکے ہاتھوں میں کتابیں نظر آتی ہیں
یکم جنوری سے مالیگاؤں میں سات روزہ اُردُو کتاب میلہ، عوام اپنے اندر مطالعہ کا شوق پیدا کریں
مالیگاؤں اہل علم والوں کی بستی، یہاں مطالعہ کا شوق قائم ہے، کچھ لوگ کتاب نہیں پڑھتے تو کم از کم شامنامہ ضرور پڑھتے ہیں
مالیگاؤں : 22 دسمبر ( بیباک نیوز اپڈیٹ)مطالعہ کے ذریعے انسان علم و نظر کے نئے آفاق سے روشناس ہوتا ہے ۔کتابوں سے رشتہ جڑا رہنا زمانے اور نئی نسل کی ضرورت ہے ۔مطالعہ ایک جامعہ نظام زندگی کو بہتر بنانے کیلئے ضروری ہے ۔کتاب میلہ اس لیے منعقد کیا جارہا ہے کہ انسان مطالعہ کو شوق پیدا کریں تاکہ ہم کتابوں سے علم حاصل کریں ۔تہذیب، شعور اور ادب مطالعہ سے آتا ہے ۔بے علم و بے مطالعہ انسان درخت سے گرے پتے کی طرح ہوتا ہے ۔اور اللہ تعالیٰ نے ہماری ہدایات کیلئے قرآن کریم اتاری ہیں ۔یہ کتابوں سے عشق کی آخری صدی نہیں ہے ۔جب اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید اتارا ہے تو ہر زمانے میں کتاب رہیگی ۔علم کا فیض جاری رہیگا ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار اردو میڈیا سینٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے شہر عزیز کے مشہور عالم دین حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی دامت برکاتہم نے کیا ۔موصوف نے کہا کہ مالیگاؤں شہر علم والوں کا شہر ہے ۔ہمارے شہر کے کچھ لوگ کتاب نہیں پڑھتے تو وہ کم از کم شامنامہ تو پڑھتے رہتے ہیں ۔یعنی یہاں مطالعہ کا شوق برقرار ہے ۔اس کو آگے بڑھانے کیلئے اردو کتاب میلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔اس موقع پر میں شہر کے عصری و دینی مدارس و تعلیم گاہوں میں علم حاصل کرنے والے طلباء اور عوام اس کتاب میلے سے استفادہ کریں ۔علم کا جس قوم سے رشتہ مضبوط ہوتا ہے وہ سر اٹھا کر جیتی ہے ورنہ سر اٹھانے کے لائق نہیں رہتی ۔شہر کے تمام تعلیمی اداروں اور انکے ذمہ داروں سے گزارش ہے کہ وہ اس کتاب میلہ کو اباد رکھیں اور کتابوں کو خرید کر اپنے بچوں میں مطالعہ کی عادت ڈالیں ۔جو لوگ دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں انکے ہاتھوں میں کتابیں نظر آتی ہیں جبکہ یہ ہمارا کام ہے کہ ہم مطالعہ کریں اور دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کریں ۔مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے کہا کہ اس کتاب میلہ میں مذاکرہ، نعت، تقریر، کلچرل پروگرام بھی ہونگے ۔لہٰذا عوام اس کتاب میلہ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔
محبان اردو کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بے انتہا مسرت ہو رہی ہے کہ 1 تا 7 جنوری 2025 سٹی کالج نیو کیمپس المعروف مراٹھا اسکول کے وسیع و عریض کیمپس،اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے بازو میں اُردُو کتاب میلہ کا انعقاد ہوگا۔واضح رہے مالیگاؤں اُردُو کتاب میلہ انجمن محبان اردو کتب کے زیر اہتمام، ادارہ صوت الاسلام اور مہاتما گاندھی ویدیا مندر المعروف سٹی کالج ان دو اداروں کے اشتراک سے عمل میں آئے گا ۔اس طرح کی تفصیلات سلیم رحمانی نے دی ۔موصوف نے کہا کہ اس کتاب میلہ میں ثقافتی پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے ۔موصوف نے اُردُو میڈیا سینٹر پر منعقدہ پریس کانفرنس سے آج بروز اتوار 22 دسمبر 2024 دوپہر 3 تین بجے کیا ہے۔اس موقع پر رضوان خان سر نے کہا کہ سٹی کالج نے اپنی جگہ مفت میں فراہم کی ۔رضوان سر نے کہا اردو کیلئے سٹی کالج نے مالیگاؤں میں ایک تاریخی خدمات انجام دی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں ڈاکٹر، ٹیچر، وکیل، صحافی، انجینئر اور شاعر و ادیب بھی سٹی کالج کی دین ہے ۔رضوان سر نے کہا کہ شہر میں اردو کی ترویج کیلئے سٹی کالج نے کیا ہے ۔مشاعرہ، ادبی نشست، ادبی پروگرام بھی سٹی کالج کی دین ہے ۔انہوں نے اردو کیلئے ہمیشہ سٹی کالج کی خدمات جاری کرنے کا اعلان کیا ۔پروفیسر ڈاکٹر مبین نذیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سٹی کالج نے نصف صدی کے عرصے میں مالیگاؤں کو سیاسی، سماجی، ادبی و ثقافتی تہذیب سکھائی ہے ۔سٹی کالج کی تعلیمی سرگرمیوں کو یونیورسٹی لیول پر قبول کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم مالیگاؤں شہر میں طلبا کو رسرچ کلچر سے واقف کروا رہے ہیں تاکہ طلباء میں اردو پڑھنے لکھنے کے عادی بن جائیں ۔اسی مقصد کو عوامی سطح پر بھی منعقد کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہیں ۔اردو کتاب میلہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں سٹی کالج بھی اپنا تعاون پیش کررہی ہیں ۔اس پریس کانفرنس میں مولانا عمرین محفوظ رحمانی، سلیم رحمانی ،سٹی کالج کے پروفیسر رضوان خان سر،پروفیسر مبین نذیر سر،انجمن محبان اردو کتب کے سرپرست یاسین سر، وسیم رضوی اور دیگر اہم ذمہ داران موجود تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com