ناسک : بس نے تین افراد کو کچل دیا، ایک ہلاک، دو شدید زخمی
ناسک : 8 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ضلع کے میلہ بس اسٹینڈ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں تین افراد کو ایک بس نے کچل دیا ہے، بس ڈرائیور نے بس پر کنٹرول کھو دیا۔
اس حادثے میں دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ اس حادثے کے بعد بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور معاملے کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق ناسک کے میلہ بس اسٹینڈ پر پلیٹ فارم نمبر چھ کے اطراف میں ایک انکوائری روم ہے۔ اس کے ارد گرد بسیں آتی ہیں اور کھڑی رہتی ہیں۔یہاں 6 دسمبر کی رات مقررہ وقت پر ایک بس آکر بس اسٹیشن پر آکر رکی۔ لیکن اسی وقت بس ڈرائیور بس پر سے کنٹرول کھو بیٹھا اور بس سیدھی انکوائری روم میں چلی گئی۔ اس حادثے میں کل تین افراد بس سے کچل گئے۔ ان میں سے ایک کی موت ہو گئی اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔زخمی مسافر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com