وقف بورڈ کا پورے گاؤں پر دعویٰ ، 300 ایکر زمین پر آباد لوگوں کو نوٹس



وقف بورڈ کا پورے گاؤں پر دعویٰ ، 300 ایکر زمین پر آباد لوگوں کو نوٹس 



لاتور : 8 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) وقف بورڈ کو لے کر ملک میں سیاست گرم ہو گئی ہے۔مودی حکومت کے جلد ہی بڑا فیصلہ لینے کا امکان ہے۔ دوسری طرف مراٹھواڑہ میں مہاراشٹر وقف بورڈ نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔بورڈ نے لاتور ضلع میں ایک گاؤں پر اپنا دعویٰ کیا ہے۔جس سے مہاراشٹر بھر میں ایک ہلچل مچ گئی ہے۔ بورڈ نے 103 کسانوں کی 300 ایکڑ اراضی پر دعویٰ کیا ہے۔ گاؤں والوں نے اس کے خلاف اپنا غصہ ظاہر کیا ہے۔حکومت سے اس معاملے میں مداخلت کی درخواست کی ہے۔

 300 ایکڑ زمین ہماری ہے

لاتور کے احمد پور تعلقہ کے تلے گاؤں کے 103 کسانوں کی 300 ایکڑ اراضی پر دعویٰ کیا ہے۔اس پر کسانوں نے الزام لگایا کہ وقف بورڈ ہماری زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔اس سلسلے میں مہاراشٹر اسٹیٹ وقف ٹربیونل اورنگ آباد میں ایک کیس ہے۔ ٹریبونل نے ان 103 کسانوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔ کسانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ زمین وقف بورڈ کی نہیں ہے۔انہوں نے انتظامیہ اور حکومت سے اس معاملے میں مدد کی درخواست کی ہے۔ 

نوٹس کیا ہے؟

 وقف بورڈ کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے وقف ٹریبونل نے تلےگاؤں کے 103 کسانوں کو نوٹس بھیجے ہیں۔ یہ گاؤں 150 نمبر پر ہے۔ یہاں سب کا انحصار زراعت پر ہے۔ وقف بورڈ نے اس گاؤں کی تقریباً 75 فیصد اراضی پر دعویٰ کیا ہے۔اس گاؤں میں بہت سے چھوٹے کسان ہیں۔ کچھ لوگ سودے بازی کر کے اپنی روزی کماتے ہیں۔اب اس معاملے کی اگلی سماعت 20 دسمبر کو ہوگی۔

ٹی وی چینل کے نمائندوں نے جب انکے کاغذات دیکھیں اور ان سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ زمین ہمارے ابا و اجداد نے خریدی ہے ۔انکے زمین کے کاغذات میں جو لکھا تھا اسے انہوں نے پڑھ کر بتایا کہ یہ زمین نظام اسٹیٹ کے بیشتر لوگوں کی ہے اور ان سے ہی ہم نے خریدی کی ہے ۔


 کیا وقف بورڈ اتنی دیر تک سو رہا تھا؟

 ہم گزشتہ چار نسلوں سے اس زمین پر کاشت کر رہے ہیں۔ لیکن اب اگر وقف بورڈ اچانک اس زمین پر دعویٰ کرتا ہے تو یہ ایک جھٹکا لگا ہے ، کسانوں نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔اگر یہ زمینیں ان کی ہوتیں۔ تو کیا وقف بورڈ اتنی دیر تک سو رہا تھا؟ ایسا غصے میں کسانوں نے سوال کیا ہے۔کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مخلوط حکومت اس معاملے میں مداخلت کرے اور قانون کے تحت ایسے من مانی طریقوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے