جسطرح مفتی اسمٰعیل قاسمی کو ایم ایل اے بنایا ہے کارپوریشن کے الیکشن میں مجلس کا مئیر بیٹھا دیں شہر کا نقشہ بدل جائے گا:امتیاز جلیل



جسطرح مفتی اسمٰعیل قاسمی کو ایم ایل اے بنایا ہے کارپوریشن کے الیکشن میں مجلس کا مئیر بیٹھا دیں شہر کا نقشہ بدل جائے گا امتیاز جلیل


مَیں مالیگاؤں شہر کا شکرگزار ہوں، مفتی اسمٰعیل قاسمی وکاس کے ساتھ مہاراشٹر کی 11.9 فی صد مسلمانوں کی نمائندگی کریں گے اسدالدین اویسی


شہر کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ایوان اسمبلی میں اقلیتوں مسلمانوں کے ملی دینی مسائل پر نمائندگی کروں گا مفتی اسمٰعیل قاسمی


 مالیگاؤں :(پریس ریلیز) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی مہاراشٹر الیکشن کے نتائج کے بعد وہ ووٹروں کا شکریہ ادا کرنے اور فیصلے کو قبول کرتے ہوئے اپنی خامیوں کوتاہیوں کو دور کرنے کیلئے مہاراشٹر کے دیگر علاقوں میں جگہ جگہ دورہ کیا آج شام 6 بجے وہ مالیگاؤں تشریف لائے مشاورت چوک پر جلسہ جشن فتح و اظہار تشکر بنام اکلوتے مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی پر عوام سے خصوصی خطاب کیا بیرسٹر اسدالدین اویسی نے کہا کہ اپنی صفوں میں کچھ ایسے لوگ ہیں جنہوں نے کمروں میں بیٹھ کر فتویٰ جاری کیا اور اسکے خلاف بھگوا اکھٹا ہوگئے اور کچھ ایسے لوگ بھی جو لفافے لے کر کہہ رہے تھے انھیں ووٹ دے اسے ووٹ کریں، جن لوگوں کی حمایت کی گئی دھولیہ سے 1700 ووٹ ملی مجلس کے فاروق شاہ کو 70 ہزار ووٹ ملے امتیاز جلیل کو صرف 2 ہزار ووٹ سے شکست ہوئی اور اسکے سامنے جو بی جے پی کے ساتھ کھڑے تھے ایسے 15 امیدوار کو کل ووٹ 25 ہزار ملے اپنوں کی غداری سے ہمیں نقصان پہنچا، اسی طرح کہیں جگہوں پر دو نمبر پر رہے اور انتہائی کم ووٹ سے ہار گئے مہاراشٹر میں مسلمانوں نے یہ طے کرلیا ہے ان شاءاللہ مسلمانوں کی سیاسی جماعت مجلس اتحاد المسلمین بن سکتی ہے اور مہاراشٹر کے مسلمانوں کا کوئی لیڈر اور قائد ہے تو اس کا نام امتیاز جلیل اور مفتی اسمٰعیل قاسمی ہے آپ کو مجلس اتحاد المسلمین کو مضبوط کرنا ہے اور ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن مجھے امید ہے مفتی اسمٰعیل قاسمی مہاراشٹر کے غریب مظلوم عوام کی آواز ایوان اسمبلی میں اٹھائے گے آپکے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے اسدالدین اویسی نے مرکزی حکومت و ریاستی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا ہر مسجد کے نیچے کھدائی کر رہے ہیں اور وہاں مندر ڈھونڈنے کی مذموم ناپاک عزائم و کوشش کر رہے ہیں 500 سال سنبھل کی جامع مسجد اور 800 سو سال پرانی درگاہ ہند کے سلطان اور ولیوں کے ولی جنکی درگاہ کو مغل بادشاہ اور انگریز کچھ نہیں کرسکے آج بی جے پی حکومت اس میں مندر تلاش کر رہی ہے اقتدار ہمیشہ نہیں رہتا ہے اور ظلم و بربریت ناانصافی کے ساتھ حکومت باقی نہیں رہتی ہیں مہاراشٹر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے وہ دانشمندی کے ساتھ حوصلے کے ساتھ آگے بڑھیں فرقہ پرستوں کے بہکاوے میں نہ آئے اپنی مسجدوں کو آباد رکھیں، قبل از مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اللہ رب العزت کے شکریہ کے بعد مالیگاؤں کے شہریان اور بالخصوص ہماری مائیں بہنیں ووٹروں کا شکریہ ادا کیا اور جن لوگوں نے تن من دھن سے محنت کرکے اپنا الیکشن اور شہر کا الیکشن سمجھ کر مقابلہ کیا انکا شکریہ ادا کیا مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ مَیں عہد کرتا ہوں مَیں اپنا فرض پوری ایمانداری سے انجام دوں گا شہر کو ساتھ لے کر چلے گے شہر کی تعمیر و ترقی کے کاموں کو کریں گے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے مزید کہا کہ ملک کی موجودہ سرکار اور عدلیہ کے طرز عمل پر ملک بھر میں تشویش کا ماحول ہے ایسے میں اپنے مجھے ایوان بالا میں اقلیتوں اور مسلم مسائل پر آواز اٹھانے اور نقیب ملت بیرسٹر اسدالدین اویسی کو حوصلہ دیا ہے اسی طرح چند لوگ نے اپنے کچھ مفاد کیلئے برادری کے نام پر بانٹ کر رکھ دیا ہے مَیں برادری والوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آج تک انھوں نے برادری والوں کو کیا دیا ہے ہم سب کی نسبت ایمان ہے ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے فتح مکہ کے موقع پر نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ کسی عربی کو عجمی پر کسی گورے کو کسی کالے پر کوئی فوقیت نہیں ہے تم میں جو متقی و پرہیزگار ہوگا اسکو فوقیت حاصل ہے ہم گناہ گار ہے لیکن اللہ نے ہمیں نوازا اور خدمت کا موقع دیا ہم شہر کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ملی مسائل مسجدوں مدرسوں قبرستان درگاہوں اوقاف کی املاک وغیرہ کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی پر نمائندگی کرتے ہوئے کام کرتے رہے گے ان شاءاللہ مہمان مقرر امتیاز جلیل نے کہا کہ مالیگاؤں اسمبلی الیکشن میں مفتی اسمٰعیل قاسمی کے خلاف سازش رچی جارہی تھی کہ انھیں جیتنے نہیں دیا جائے گا، وقت آنے پر کرادیں گے حدوں کا احساس - کچھ تالاب خود کو سمندر سمجھ بیٹھے تھے جیتنے کیلئے مخالفین نے دولت کا سہارا لیا مزید موصوف نے کہا کہ جس طرح سے اسمبلی الیکشن میں مفتی اسمٰعیل قاسمی اور عبدالمالک سابق میئر پر بھروسہ جتایا اسی طرح آنے والے کارپوریشن کے چناؤ میں بھی مجلس اتحاد المسلمین کو اقتدار دے دیجیے مالیگاؤں شہر کا نقشہ بدل دیں گے اس موقع پر یوسف الیاس، عبدالمالک سابق میئر، ڈاکٹر خالد پرویز، شفیق رانا، صوفی انیس قادری، مولانا علیم فلاحی وغیرہ نے تقریر پیش کیے ہزاروں کا مجمع اس جلسہ گاہ کے چاروں جانب انسانی سروں کا ٹھاٹے مارتا سمندر دیکھائی دیا.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے