مفتی اسمٰعیل قاسمی دھولیہ اجتماع گاہ پہنچے، انتظامی امور کا جائزہ لیا، 8 اور 9 جنوری کو دھولیہ میں دو روزہ ضلعی اجتماع، دہلی نظام الدین کے اکابرین کی آمد ہوگی ان شاءاللہ



 مفتی اسمٰعیل قاسمی دھولیہ اجتماع گاہ پہنچے، انتظامی امور کا جائزہ لیا، 8 اور 9 جنوری کو دھولیہ میں دو روزہ ضلعی اجتماع، دہلی نظام الدین کے اکابرین کی آمد ہوگی ان شاءاللہ



( مالیگاؤں ) مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی 27 دسمبر بروز جمعہ کو نماز عصر سے پہلے دھولیہ شہر پہنچے، اور شہر دھولیہ میں ہورے دو روزہ ضلعی تبلیغی اجتماع گاہ پہنچ کر اجتماع گاہ کے منتظمین سے ملاقات کیے اور یہاں پر موجود ذمہ داران و رضاکار اجتماع گاہ کے ساتھ وقت نماز عصر کی امامت فرمائی، بعد نماز اجتماع گاہ کا دورہ کیا اور انتظامیہ سے گفت و شنید کی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا اور پانی روشنی صاف صفائی روڈ راستوں ٹرافک کے نظام وغیرہ بات چیت کرتے ہوئے کاموں کو جلد از جلد ہوجائے اسکی دعا فرمائی اللہ تعالیٰ اجتماع کے مقصد اور اسکی خدمت کو قبول فرمائے اور پورے عالم میں اسکی انوارِ برکات و ہدایت کا ظہور فرمائے، یاد رہے کہ دھولیہ شہر میں دھولیہ ضلع کا دو روزہ ضلعی تبلیغی اجتماع 8 اور 9 جنوری بدھ جمعرات کو منعقد ہورہا ہے جس میں دہلی حضرت نطام الدین کے اکابرین تشریف لائیں گے. اس اجتماع سے چار ماہ اور چلہ چالیس دن کی جماعتیں اللہ تعالیٰ کے راستے میں دعوت و تبلیغ کیلئے نکلے گی یہ اجتماع کو اللہ تعالیٰ عافیت کے ساتھ اختتام فرمائے اور ملک سمیت عالم میں ہدایت کی ہوا کو پھیلا دیں اور مسلمانوں کی جان مال عزت و آبرو کی حفاظت فرمائے اسکے تحفظ و بقاء کے فیصلے فرمائے اور مسلمانوں کو غلبہ عطا فرمائے آمین. اس اجتماع گاہ کے دورے پر مفتی اسمٰعیل قاسمی سمیت خالد سکندر، ندیم بھائی، عمر فاروق، زید ایوبی، امتیاز پان والا موجود تھے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے