شیخ آصف سے سپاری لیکر سماجوادی والے ہماری ووٹوں کو کاٹنے آئے ہیں : مفتی اسمٰعیل


شیخ آصف سے سپاری لیکر سماجوادی والے ہماری ووٹوں کو کاٹنے آئے ہیں : مفتی اسمٰعیل


سولار کے نام پر بنکروں کو جھانسہ دینے والے آصف شیخ اجیت پوار کے کہنے پر رکشا نشانی لیکر ووٹ مانگ رہے ہیں، یہ فرقہ پرستوں کے آلہ کار


 انہیں بھی اپنے علاقوں میں گھسنے نہ دیں، صراط چوک چونا بھٹی کے جلسہ عام سے مفتی اسمٰعیل کا خطاب



مالیگاؤں : 8 نومبر (بیباک نیوز ا
پڈیٹ) آل انڈیا مجلس اتحاد کے نامزد امیدوار محمد اسمٰعیل قاسمی نے صراط چوک چونا بھٹی پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کے حالات انتہائی نازک ہے۔مرکزی حکومت مسلمانوں کے مذہبی اداروں کو نشانہ بنا رہی ہیں ۔مذہبی معاملات میں مداخلت کررہی ہیں ۔تین طلاق کا معاملہ، سی اے اے اور این آر سی کا معاملہ نافذ کرنے کے بعد اب مرکزی حکومت یکساں سول کوڈ اور وقف بورڈ قانون میں ترمیم کرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔وقف قانون مسلمانوں کیلئے بنایا گیا ہے جو برسوں سے جاری ہے لیکن حکومت وقف کی لاکھوں ایکر زمین پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں ۔مساجد مدارس و درگاہوں پر سرکار کی نیت خراب ہورہی ہے ۔مفتی اسمٰعیل نے دوران تقریر کہا کہ اب اسرائیلی حکومت کے زیر اثر تجویز بھارت سرکار نافذ کررہی ہیں ۔اگنی ویر اسی کا حصہ ہے ۔آر ایس ایس والوں کو اگنی ویر کی ٹریننگ دیکر فوجی بنایا جارہا ہے تاکہ مستقبل میں مسلمانوں کو تکالیف دی جاسکے ۔


مفتی اسمٰعیل نے کہا کہ ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہے ۔آج اگر اسے حالات میں کوئی آواز اٹھاتا ہے تو مجلس اتحاد المسلمین ہے ۔انہوں نے غزہ اور فلسطین پر اسرائیلی ظلم و بربریت پر بھی دنیا کی سازش کو بیان کیا ۔مفتی اسمٰعیل نے کہا کہ آج بھارتیہ جنتا پارٹی اور اسکی ہمنوا سیاسی جماعتیں مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کررہی ہے اس لئے آئندہ چناؤ میں ہمیں سوچ سمجھ کر ووٹ دینا چاہیے ۔مفتی اسمٰعیل نے کہا کہ میرے سامنے کئی امیدوار چناؤ لڑ رہے ہیں لیکن ایک امیدوار شیخ آصف بھارتیہ جنتا پارٹی کے دوست اجیت پوار کے آلہ کار ہیں ۔انہوں نے اجیت پوار سے بات چیت کی اور پھر آزاد پارٹی بنایا تاکہ وہ چناؤ جیتنے کے بعد فرقہ پرست سرکار میں اجیت پوار کی جانب سے حمایت کرے ۔مفتی اسمٰعیل نے کہا کہ انہوں نے بہت روپیہ لایا ہے وہیں استعمال کررہے ہیں لوگوں کو ووٹ دینے کیلئے نوٹوں کا استعمال کررہے ہیں ۔مفتی اسمٰعیل نے کہا کہ شیخ آصف کی نشانی رکشا ہے اور وہ اجیت پوار کے اشارے پر چناؤ لڑ رہے ہیں ۔آصف شیخ اور انکے ورکر رکشا کو ووٹ دینے کیلئے لوگوں کو روپے تقسیم کررہے ہیں ۔اس لئے میں کہتا ہوں کہ آصف شیخ کے روپے کو الیکشن بعد منی آرڈر کردینا ۔لیکن ووٹ مت دینا ۔ابھی حال ہی میں انکے لوگ پیسہ تقسیم کرتے ہوئے ویڈیو میں قید ہوئے ہیں ۔مفتی اسمٰعیل نے کہا کہ انکے لوگ ہمی پرچار کرنے کیلئے انکے علاقے میں آنے نہیں دے رہے ہیں اور دھکا بکی کررہے ہیں میں کہتا ہوں کہ آپ بھی شیخ آصف کو اپنے علاقوں میں آنے نہ دیں ۔مفتی اسمٰعیل نے مزید کہا کہ سماجوادی والے ہماری ووٹوں کو کاٹنے کیلئے شیخ آصف سے سپاری لیکر چناؤ لڑ رہے ہیں ۔مفتی اسمٰعیل نے کہا کہ آصف شیخ نے بنکروں کو کہا تھا کہ اگر مجھ سے کام لینا ہوگا تو 43 پائتری چڑھ کر آنا ہوگا اور آج بنکروں کو 12 اور 24 لوم تک سولار بجلی کا جھانسہ دے رہے ہیں ۔اب مالیگاؤں کی عوام اور بنکر انکے جھانسے میں نہیں آنے والی ۔آصف شیخ پر تنقید کرتے ہوئے مفتی اسمٰعیل نے کہا کہ انہوں نے مجھ پر الزام لگایا کہ میں نے اوشیوارہ میں 179 کروڑ روپے کی زمین خریدی ہے ۔

مفتی اسمٰعیل نے کہا کہ آصف شیخ کے منہ میں گھی شکر ۔میں آدھا روپیہ شیخ آصف کو دے دونگا اگر انہوں نے اسکے کاغزات بتائے تو ۔یہ جھوٹ کا پلندہ لیکر مالیگاؤں کی عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔اس جلسہ عام عبد المالک یونس عیسی سمیت دیگر ذمہ داران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔جلسہ گاہ میں مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈران، کارپوریٹرس اور عوام کا جم غفیر دور تلک موجود تھا ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے