پہلا کامیاب ماسٹر اسٹروک کے بعد دوسرا ماسٹر اسٹروک کھیلنے کی تیاری! جمعہ کو ہزار کھولی رابطہ آفس پر آصف شیخ کی میٹنگ
علماء کرام کی عزت و احترام سر آنکھوں پر لیکن مولانا سجاد نعمانی کی تقریر بھارتیہ جنتا پارٹی کیلئے فائدہ مند ثابت ہوئی، آصف شیخ کا مختلف علاقوں میں دورہ
مالیگاؤں: 26 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) اسمبلی چناؤ میں معمولی ووٹوں سے شکست کھانے والے الدین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا کے امید وار آصف شیخ نتائج کے دوسرے ہی دن سے دورے پر نکل گئے ہیں انہوں نے پہلے دن شہر کے سیلانی چوک، رونق آباد سلامت آباد چوک اور شہید عبد الحمید روڈ کا دورہ کیا اور اپنے ورکروں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں صبر و شکر کی تلقین کی وہیں پیر کو دوسرے دن بھی شہر کے مختلف علاقوں میں آصف شیخ دورے پر رہیں۔ آصف شیخ نے گزشتہ روز سیلانی چوک شبیر نگر روڈ اور اس پاس کے علاقوں میں عوام کے جم غیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلے کی طرح کام کاج کرتے رہیں گے۔انہوں نے اس موقع پر اپنے ماننے اور چاہنے والوں کو حوصلہ دیا کہ وہ ہمت نہ ہارے اس موقع پر آصف شیخ نے اعلان کیا کہ جمعہ کو ہزار کھولی میں واقع رابطہ آفس پر شہر بھر کے ورکروں اور ذمہ داران کی ایک میٹنگ منعقد ہو رہی ہے جس میں وہ شکست کے اسباب و عوامل کا خلاصہ کریں گے، ساتھ ہی ساتھ موجودہ صورت حال پر مستقبل کا کیا لائحہ عمل ہوگا؟ اس کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ دریں اثناء آج شیخ آصف نے گاندھی نگر چوک پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بی جے پی کی حکومت بن رہی ہیں جو کہ افسوسناک ہے۔ موصوف نے کہا کہ وہ علمائے کرام کی بہت عزت کرتے ہیں، احترام کرتے ہیں لیکن حالیہ اسمبلی چناؤ کے درمیان ملک کے ایک بڑے عالم دین مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی نے جس طرح امیدواروں کی حمایت کی اُس کا بی جے پی نے پورا پورا قائدہ اٹھایا اور ان کی تقریر کو عوامی جلسے میں بتایا گیا، برادران وطن کے ذہنوں کو تبدیل کرنے کا کام بی جے پی کی جانب سے کیا گیا۔ موصوف نے کہا کہ آج بی جے پی کی جو حکومت بن رہی ہے بہت حد تک کئی وجوہات میں سے ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے جو مولانا سجاد نعمانی نے بغیر سوچے سمجھے بغیر غور و خوض کے کئی مقامات پر الگ الگ امیدواروں کو حمایت دی۔ مقامی سطح پر بھی انہوں نے ایسے امید دار کو حمایت دی جس نے سیاست میں مذہب کا غلط استعمال کیا۔ انہوں نے عوام سے آخر میں اپیل کی کہ وہ صبر کامظاہرہ کریں۔ جمعہ کو ہزار کھولی میں والی میٹنگ میں شرکت کریں۔
آصف شیخ رشید نے دوراب تقریر کہا کہ ہم نے پہلا کامیاب ماسٹر اسٹروک کھیلا تھا اور اب دوسرا ماسٹر اسٹروک کھیلنے جارہے ہیں، عوام سے پرجوش انداز میں انہوں نے پوچھا کہ کیا آپ سچ دوسرے ماسٹر اسٹروک کیلئے تیار ہیں؟ کیا آپ ہمارے فیصلہ سے خوش رہیں گے، تمام عوام نے انتہائی جوشیلے انداز میں ہاں میں ہاں ملایا اور آصف شیخ کے ہر فیصلے کے ساتھ رہنے کا اعلان کیا۔اب دیکھتے ہیں کہ آصف شیخ کا دوسرا ماسٹر اسٹروک کیا رہتا ہے، اس پر عوام ہی نہیں بلکہ کئی سیاسی جماعتوں کی نگاہیں لگی ہوئی ہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com