آٹو والے کو ووٹ دوں گے اجیت پوار کے آلہ کار کو ووٹ دوں گے یا پھر مفتی اسمٰعیل قاسمی کو ووٹ دو گے، اسد اویسی کا مالیگاؤں میں خطاب
مفتی اسمٰعیل قاسمی کو کامیاب کرنے اویسی نے مالیگاؤں کے مسلمانوں سے اپیل کی ، رونق آباد میں مجلس کا جلسہ
مالیگاؤں(پریس ریلیز ) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی آج مالیگاؤں تشریف لائے اور شام میں 5 بجے کے قریب شہر کے دیگر علاقوں میں روڈ شو کیا رات 8 بجے رونق آباد بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول کے مجلس کے انتخابی جلسہ سے خطاب فرمایا، بیرسٹر اسدالدین اویسی MP نے اپنے خطاب میں کہا مَیں نے وقف ترمیمی ایکٹ کی مخالفت کی ایوان پارلیمنٹ میں کمیٹی میں میڈیا میں اور عوام کے جم غفیر میں اسکی مخالفت کی ہے ملک کے نریندر مودی PM اور بی جے پی بھارت سے وقف املاک کو ختم کرنا چاہتے ہیں جب بل پیش ہوا تو ایکناتھ شندے، فڑنویس، اجیت دادا پوار کے رکن پارلیمان نے حمایت کی اور ادھو ٹھاکرے کے رکن پارلیمان موجود نہیں تھے اسوقت صرف اکیلا مجلس اتحاد المسلمین کا آپ کا بھائی اسدالدین اویسی تھا جس نے اسکی مخالفت کی تھی حکومت چاہتی ہے اسے چھین لیا جائے اور پوسٹ آفس کی طرح رکھ دیا جائے اصل یہ ہے کہ جب اپنی زمین وقف کر دی گئی ہے اسکا مالک اللہ تعالیٰ ہوتا ہے اور ہمارے آبا و اجداد کی ملکیت کو یہ کلکٹر کے ذریعے ہڑپ کرنا چاہتے ہیں کل کوئی بھی راستے سے چلتا ہوا آئے گا اور انکوائری ہوگی اور کلکٹر آرڈر کردیں گا جائیداد وقف کی املاک نہیں رہے گی اور ہم اس سے محروم کر دیے جائیں گے چاہے وہ مسجد ہو مدرسہ ہو درگاہ ہو قبرستان ہو اور بی جے پی اور اسکے آلہ کار شندے اجیت دادا پوار چاہتے ہیں کس طرح سے یہ وقف املاک کو پورے ملک سے ختم کر دیں مَیں چلینج کرتا ہوں نریندر مودی، شندے، اجیت پوار، اپنے کانوں سے نفرت کو نکالوں یہ بل اگر قانون بنتا ہے تو ہمیں بہرحال اسکی مخالفت کرنا ہوگی اور اسدالدین اویسی پارلیمنٹ میں ضرور اسکی مخالفت کریں گا جب سی اے اے قانون کو ایوان میں پیش کیا گیا پوری دنیا نے دیکھا مَیں نے اس بل کی کاپی کو پارلیمنٹ میں پھاڑ دیا مہاتما گاندھی نے ساؤتھ افریقہ میں گورے انگریزوں کے سامنے کالے قانون کو پھاڑا تھا مَیں نے بھی اسی طرح نریندر مودی کے کالے قانون کو پھاڑ دیا مَیں مالیگاؤں کی عوام کو پوچھنا چاہتا ہوں کیا مالیگاؤں کی پوری عوام اس بل کی مخالفت کریں گی اپنی مسجدوں خانقاہوں درگاہوں قبرستانوں مدرسوں کی حفاظت کیلئے اٹھ کھڑے ہوگے تو لگائیں میرے ساتھ نعرہ نعرے تکبیر اللہ اکبر وقف کا بل ہم نہیں قبول کریں گے مَیں مالیگاؤں کی عوام کو بہت وضاحت کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں کہ اس آٹو والے کو نریندر مودی نے آٹو رکشہ دیا ہے اسکو آٹو دیا شندے اجیت پوار نے یہ تینوں کی مٹھائی لے کر مالیگاؤں میں آٹو چلا رہا ہے یہ انتشار کا آٹو ہے یہ شندے اجیت پوار کا آٹو چلا رہا ہے مَیں چلینج کرتا ہوں مَیں اور مجلس اور مفتی اسمٰعیل قاسمی نہ کبھی مودی شندے اجیت پوار امیت شاہ کا ساتھ دیں گے نہ دیے ہیں لیکن خدانخواستہ اگر یہ رکشہ والا جیت گیا تو شندے اور اجیت پوار کی گودی میں جاکر بیٹھ جاۓ گا یہ فرق ہے مفتی اسمٰعیل قاسمی اور آٹو والے میں ایک طرف حق و سچائی ہے دوسری طرف باطل سے مقابلہ ہے یہ آٹو والا وقف قانون کے ذریعے ہماری املاک کو ختم کرنے انکے ساتھ سانٹھ گانٹھ کرنے آیا ہے اس آٹو والے پر مودی شندے فڑنویس کا سکہ ہے اور اسکے دل میں اجیت پوار کی محبت ہے اور 20 نومبر کو آپ آٹو میں بیٹھ کر جائیں گے اور ان شاءاللہ پتنگ نشان پر ووٹ دیں گے کوئی سائیکل پر بھی جاۓ گا تو پتنگ پر ووٹ کریں گا ہمارے غریب کے رکشہ کے ذریعے ہمیں کمزور کرنا چاہتے ہیں بی جے پی کو پارلیمنٹ میں سیکولر امیدوار کو ایک لاکھ 98 ہزار سے زائد ووٹ ملی تو یہی فڑنویس نے لو جہاد کا الزام لگایا تائی کو ووٹ کس کس نے دیا مفتی اسمٰعیل قاسمی اور یہ آٹو والا کدھر کھڑے تھے اور یہ ووٹ جہاد کہہ رہے ہیں مَیں کہتا ہوں آج ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے سنویدھان کے لحاظ سے میں فڑنویس کے برابر ہوں ہم مالیگاؤں کی عوام تیرے سامنے جھکنے والے نہیں ہیں یہ آٹو والا ( شیخ آصف ) تیرے سامنے نیچے بیٹھتا ہوگا مَیں بتاتا ہوں مالیگاؤں کے ان جیالوں نے سن 1818 میں انگریزوں سے مقابلہ کیا مراٹھا فوج میں تھے اور 30 مسلم شہید ہوئے پھر 1921 میں مقابلہ کیا اور مالیگاؤں کے قلعہ سے انگریزوں کے جھنڈے کو اکھاڑ پھینکا انگریز نے انھیں سزا دی اسوقت کے سات شہیدوں اسرائیل اللہ رکھّا بدھو فریدن عبدالغفور، عبداللہ خلیفہ، محمد حسین وغیرہ کو جیل میں شہید کردیا اسی مالیگاؤں کی دشمنی میں اپنے مہرے کو آٹو رکشہ پر سامنے کردیا پارلیمنٹ کا بدلہ اسمبلی ودھان سبھا سے لیا جاۓ، ہمیں مودی کے ایجنٹ اور اجیت پوار کے چمچے کو نہیں جیتنے دیں گے ان شاءاللہ جس طرح ہمارے شہیدوں نے انگریزوں کا جھنڈا اکھاڑ پھینکا تھا ہم بھی مودی شندے فڑنویس اجیت پوار کا چھپا ہوا جھنڈا مالیگاؤں میں لہرانے نہیں دیں گے، مالیگاؤں میں پرچم لہراۓ گا تو عاشق رسول کا پرچم لہراۓ گا مالیگاؤں میں پرچم لہراۓ گا تو وقف کی جائیدادوں کو بچانے والے کا لہرایا جائے گا مالیگاؤں میں پرچم لہراۓ گا تو دلوں کو ملانے والے کا پرچم لہراۓ گا باٹنے والوں کا پرچم نہیں لہراۓ گا ان شاءاللہ آپکو اس بنیاد پر مفتی اسمٰعیل قاسمی کو ووٹ دینا ہے تم مودی کو کامیاب کرو گے یا مفتی اسمٰعیل قاسمی کو کامیاب کرو گے تم مودی کے ایجنٹ کو کامیاب کرو گے یا عبدالمالک کو کامیاب کرو گے یہ فیصلہ مالیگاؤں کی عوام کو کرنا ہے اور مفتی اسمٰعیل قاسمی کو آپ اس لیے ووٹ کرو گے کوئی ہمارے آقا کی شان میں گستاخی کرنے کی کوشش کی اسکا احتجاج امتیاز جلیل اور مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کیا یا آٹو والے نے کیا جب امتیاز جلیل اورنگ آباد سے ممبئی تک گئے مفتی اسمٰعیل قاسمی مالیگاؤں سے ممبئی پہنچے اسوقت اس آٹو والے کو ناموس رسالت نہیں تھی جب کہاں تھے اجیت پوار کے چمچے ؟ ان شاءاللہ مفتی اسمٰعیل قاسمی آپکے اتحاد و سیاسی شعور پر کامیاب ہونگے، اور شہر کے تمام مسلک کو لے کر چلے گے اور چل رہے ہیں یہی خوبی مفتی اسمٰعیل قاسمی میں موجود ہے اور جب مجلس اتحاد المسلمین کے اسمبلی کے ممبران ایوان میں پرائیویٹ بل دیں گے کہ کسی بھی مذہب دھرم ذات کے رہنما پیغمبر کے خلاف غلط بیانی کریں گا وہ نون بیل ایبل افینس اسکو نوٹس نہیں گرفتار کرکے جیل بھیجوانا چاہیے، اور یہ کام ہم کریں گے اور مراٹھا ریزرویشن کا مطالبہ کریں گے اس بنیاد پر مفتی اسمٰعیل قاسمی کو ووٹ کرنا ہوگی عبدالمالک سابق میئر پر گولی کون چلایا تم گولی چلانے والے کا ساتھ دوں گے یا گولی کھانے والے قانون کا لحاظ رکھنے والے کو ووٹ دوں گے اور ہم موت سے نہیں ڈرتے مجھ پر گولی چلی ہم سب کو مرنا ہے جب لکھی ہے جب موت آۓ گی لیکن مَیں عبدالمالک کے والد کے سامنے بول رہا ہوں ایک سال سے غزہ جل رہا ہے اسرائیل چالیس ہزار لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا لیکن وہاں کا بچہ بچہ بول رہا لے پتھر فلسطین زندہ باد، عبدالمالک زخمی شیر ہے اور زخمی شیر زیادہ خطرناک ہوتا ہے اور ڈرگس والوں کو نہیں مفتی اسمٰعیل قاسمی کو ووٹ کرنا ہوگی مالیگاؤں میں ڈرگس کس کو بولتے آٹو والے کو تو آپ 20 نومبر کو پانچ نمبر بٹن پتنگ نشان پر ووٹ دیں مفتی اسمٰعیل قاسمی کو کامیاب کریں حد تو یہ ہے کہ یہ کون سی مہا وکاس اگھاڑی ہے کانگریس بھی لڑ رہی ہے اور سماجوادی بھی لڑ رہی ہے مقصد یہ ہے کہ مہرے کو جیتایا جائے تمہارے اتحاد کو توڑا جائے اس لیے کسی کے بہکاوے میں مت آنا اس جلسہ میں ہزاروں کی تعداد میں عوام شریک تھے.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com