سنگ دل ماں نے اپنے بیٹے کا گلا ریت کر قتل کردیا! ، مالیگاؤں میں دل دہلا دینے والا افسوسناک واقعہ
مالیگاؤں : 5 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)مالیگاؤں جیسے مذہبی شہر اور مساجد و مدارس کے اس شہر میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک ماں نے اپنے ہی بیٹے کا گلا ریت کر قتلِ کردیا ۔شہر کے تعلیم یافتہ علاقے بدر کا باڑہ میں اس طرح کے واقعہ سے سراسیمگی پھیل گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایک ماں نے خود اپنے دس ماہ کے بچے کا گلا گھونٹ انسانیت کی تمام حدیں پار کردی ۔بتایا جاتا ہے کہ خاموشی سے خون کرکے اسے قبرستان میں دفنا بھی دیا گیا اور جیسے ہی یہ اطلاع پولس تک پہنچی، آزاد نگر پولس اسٹیشن نے سنگدل ماں سمیت اس کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ شہر اے ایس پی انیکیت بھارتی کی ہدایت پر آزاد نگر پولس اسٹیشن میں درج کیے گئے جرم کے مطابق سعدیہ کوثر نے اپنے دس ماہ کے بیٹے محمد سعد کو چاقو سے قتل کردیا۔
ابتدائی جانچ اور تفتیش سے معلوم ہوا کہ ماں اپنے بیٹے کی مسلسل بیماری سے پریشان اور ذہنی تناؤ کا شکار تھی اور ذہنی دباؤ کے سبب ماں نے اسطرح کا افسوس ناک کام انجام دیا۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بیٹے کے گلے کو چاقو سے کاٹ دیا جس سے اس کی موت واقع ہوئی اور بیٹے کو خاموشی سے قبرستان میں دفنا دیا۔ آزاد نگر پولس کو اطلاع ملنے کے بعد راجندر بابولال کولی نے شکایت درج کرائی اور تعزیرات ہند کی دفعہ 238، 35 (1) 103 کے تحت ماں اور باپ، عبد الماجد عبدالغنی (55)اور مدثر عبد الغنی (23) اور ماں سعدیہ کوثر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے شہر ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی و ڈی وائے ایس پی تیگبیر سندھو، آزاد نگر کے پولس افسر آر گھوڑے نے مذکورہ مقام کا دورہ کیا اور تحصیل دار سے اجازت لیکر بچے کی لاش کو قبر سے نکالنے اور پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی کو مکمل کیا۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی یہ معاملہ سامنے آیا ہے کہ بچے کا گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔ پولس ہر اینگل سے تحقیقات کررہی ہیں کہ آیا اس معاملے میں کہیں دوسرا راز تو چھپا نہیں ہے؟ ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com