'عورت کی طاقت عورت کے ساتھ ہے'، خواتین کو روزگار اور تحفظ دینے کا اعلان"ڈیلیوری ہاسپٹل آؤٹر میں ٹرانسفر ہونا مفتی اسماعیل کی نا اہلی کا ثبوت:"شانِ ہند


'عورت کی طاقت عورت کے ساتھ ہے'، خواتین کو روزگار اور تحفظ دینے کا اعلان

"ڈیلیوری ہاسپٹل آؤٹر میں ٹرانسفر ہونا مفتی اسماعیل کی نا اہلی کا ثبوت:"شانِ ہند 


 لوٹس لانس میں معلمات سمیت شہر کی خواتین کا جمِ غفیر ، 'میری بہن میرا غرور' اجلاس کا کامیاب انعقاد


مالیگاؤں :( پریس ریلیز) 26 اکتوبر بروز سنیچر دوپہر 3 بجے لوٹس لانس میں سماجوادی پارٹی کی میٹنگ برائے خواتین "میری بہن میرا غرور" کا انعقاد ہوا۔اِس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کی نامزد کردہ امیدوار شان ہند نے کہا کہ"6 جنوری کو این آر سی کے جلوس میں شہر کی خواتین نے تاریخی کارنامہ انجام دیا تھا۔آصفہ کے ساتھ ہوئی زیادتی کے خلاف شہر کی خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم کو چوڑیاں بھیجی تھیں۔آج شہر کی خواتین شانِ ہند کی آواز پر پھر جمع ہیں۔" شانِ ہند نے کہا کہ"ساتھی نہال صاحب نے ہزاروں کی تعداد میں پیلا کارڈ مفت میں بنا کر دیا تھا۔اب اقتدار کی کرسی پر بیٹھے لیڈران ہزاروں روپے وصول کر رہے ہیں"۔شانِ ہند نے کہا کہ"ساتھی نہال صاحب اور بلند اقبال کے انتقال کے بعد عورت ہو کر الیکشن لڑ رہی ہوں،یہ عورت کی طاقت ہے" شان ِ ہند نے کہا کہ"موجودہ آمدار کی نا اہلی ہیکہ سول ہاسپٹل میں زچگی ہاسپٹل منظور ہونے کے بعد آؤٹر میں ٹرانسفر ہو گیا ہے۔اگر یہ ہاسپٹل آؤٹر میں ٹرانسفر نہیں ہوتا تو شہر کی خواتین کو زچگی کے لیے بیرون شہر جانے کی ضرورت نہیں ہوتی"۔ 
شاہدہ آپا نے کہا کہ"موجودہ ایم ایل اے نے کوئی ایسی اسکیم نہیں لائی جو غریب خواتین کی مدد کرے۔نہال صاحب تھے جنہوں نے پیلا کارڈ لایا تھا اور آج بھی یہ پیلا کارڈ ہر سرکاری درباری کام میں مددرگار ہے" شبانہ آپا نے کہا کہ"ہم نے ایک عالمِ دین کو موقع دیا تھا انہوں نے ہمارے موقع اور ووٹوں کا غلط استعمال کیا ہے" اطہر حسین اشرفی نے کہا کہ"سیاست میں ڈیرنگ لگتی ہے مفتی اسماعیل سے سیاست نہیں ہو سکتی۔" اطہر اشرفی نے کہا کہ "قوم کی بہن بیٹیوں کی تاریخ رہی ہے کہ انہوں نے حق ِ مہر کا پیسہ تک عوامی خدمات میں لگا دیا،مقامی آمدار نے اسکیمات تو دور شہر کی با حجاب خواتین کے وقار تک بچا نہیں سکے"۔مہرالنساء اشفاق آپا نے کہا کہ"موجودہ انتخابات میں شیرنی شانِ ہند قسمت آزما آ رہی ہی۔عورت کی طاقت عورت کے ساتھ ہوتی ہے۔لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کو گھر بٹھا کر عورت کی ووٹ عورت کو دے دو۔" مہرالنساء اشفاق آپا نے کہا کہ"شہر کی عزت مآب خواتین کو دھمکی دینے والے لیڈران نے شہر کی خواتین کی آبرو کی حفاظت نہیں کی ہے"۔اِس میں سے سماجوادی پارٹی کے رکن منصور انصاری نے آجی ماجی آمدار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ"مالیگاؤں شہر کو میٹرو پولیٹین سٹی بنانے کا خواب دکھانے والوں نے شہر کی خواتین کے ہاسپٹل کو آؤٹر میں شفٹ کروانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی"۔اِس اجلاس میں شامل معلمات نے شانِ ہند سے تنخواہ کے متعلق شکایت کی۔کچھ خواتین نے نلوں میں پانی اور کیئر پٹی کے مسائل کی آگاہی کی۔شانِ ہند نے خواتین کے زریعے آنے والے مسائل کے حل کا اعلان کیا ہے۔اِس میٹنگ میں شہر بھر خواتین نے شرکت کی۔اہم شرکاء میں مختلف پرائمری اسکولوں کی معلمات شامل ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے