اکھلیش یادو کی آمد سے قبل ہی سماجوادی پارٹی کو ملی خوشخبری، مراٹھی میڈیا نے مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی سے شان ہند کی امیدواری کی خبر نشر کی



اکھلیش یادو کی آمد سے قبل ہی سماجوادی پارٹی کو ملی خوشخبری



مراٹھی میڈیا نے مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی سے شان ہند کی امیدواری کی خبر نشر کی



مالیگاؤں : 15 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر اسمبلی چناؤ کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی شہر سمیت مہاراشٹر کی سیاست میں سرگرمیاں تیز ہوگئی ہے ۔ایک طرف مہاوکاس اگھاڑی تو دوسری طرف این ڈی اے نے سیاسی بساط بچھانا شروع کردی ہے ۔سیٹوں کے بٹوارے کو لیکر دونوں ہی گروپ اپنے امیدواروں کو قطعیت دے رہے ہیں ۔اس بیچ مہاوکاس اگھاڑی کی سیٹ شیئرنگ کی تفصیلات میں مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی سے جہاں کانگریس پارٹی کے حصے میں دکھائی جارہی ہیں وہیں رات کو مہاراشٹر کا مشہور مراٹھی نیوز چینل ٹی وی نائن نے ذرائع کے حوالے سے خبر نشر کی ہے جس میں نیوز چینل نے بتایا کہ مہاوکاس اگھاڑی کی جانب سے سماجوادی پارٹی کو مالیگاوں سینٹرل حلقہ اسمبلی کی سیٹ دی جارہی ہے ۔چینل نے مزید بتایا کہ سماجوادی پارٹی کی امیدوار شان ہند نہال احمد اسمبلی چناؤ لڑیگی ۔سابق ایم ایل اے و سابقےوزیر نہال احمد کی صاحبزادی شان ہند نہال احمد سماجوادی پارٹی سے امیدوار ہوگی ۔یہ خبر یقیناً اکھلیش یادو اور اقراء حسن کی مالیگاوں آمد سے قبل سماجوادی پارٹی کیلئے خوشخبری سے کم نہیں بتائی جارہی ہے ۔قارئین کو بتا دیں کہ 18 اکتوبر جمعہ کو عزیز کلو اسٹیڈیم میں اکھلیش یادو اور اقراء حسن کی آمد ہوگی اور جلسہ عام کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے ۔اس بیچ اکھلیش یادو کے پروگرام کی تفصیلات کل پریس کانفرنس سے شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی تفصیلات اجاگر کرینگے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے