مولانا اسحاق کے آستانہ پر دعا کے بعد کانگریس پارٹی صدر اعجاز بیگ نے انتخابی مہم کا آغاز کیا
مالیگاؤں : 15 اکتوبر (پریس ریلیز) کانگریس پارٹی صدر اعجاز بیگ نے مولانا اسحاق کے آستانے پر حاضری لگائی اور دعا کرنے کے بعد الیکشن تشہیری مہم کی شروعات کی ۔اُس کے بعد کانگریس پارٹی کا وفد جس میں تمام عہدیدار ،ورکر اور پارٹی کے چاہنے والوں کے ساتھ اعجاز بیگ سول ہسپتال مریضوں کی عیادت کے لئے پہنچے اور ہسپتال میں تمام مریضوں میں پھل فروٹ ،بسکٹ تقسیم کی ۔اس کے بعد سول ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے اسپتال میں کیا سہولت دی جا رہی ہیں، مریضوں کا علاج کیسے کیا جا رہا ہے؟ ڈاکٹر اور نرس سے باز پرس کی۔ اس طرح کی پریس ریلیز اعجاز بیگ کی جانب سے موصول ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ ہم شہر بھر میں گھر گھر یاترا نکال کر عوام میں کانگریس پارٹی کے کاموں کو بتائیں گے ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ کانگریس پارٹی مالیگاؤں سینٹرل حلقہ سے اسمبلی چناؤ لڑیگی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com