خواتین کیلئے قریشہ حجن لیڈیز جمخانہ اور عبدالشکور سپنا پاورلوم ماڈل کارنر کا شاندار افتتاح، شہر میں آئندہ کئی تعمیری کام کرنے اعجاز بیگ کا اعلان
مالیگاؤں (بیباک نیوز اپڈیٹ) موجودہ دور میں بھی کانگریس نے کام کاج کو ہی اپنا نصب العین بنایا ہے۔ گذشتہ سال کارپوریشن کے ذریعے فنڈ منظور کروانے کی کوشش کی گئی تھی۔ جس کی منظوری کے بعد آج کارپوریشن کے ذریعے ۲؍اہم کاموں کا افتتاح عمل میں آرہا ہے۔ اس طرح کاا ظہارخیال کانگریس صدر اعجاز بیگ نے کیا۔ آج شہر میں ۲ جگہ افتتاحی تقریب عمل میں آئی جس میں عبدالشکور سپنا پاورلوم ماڈل کارنر اور قریشہ حجن لیڈیز جمخانہ کا افتتاح عمل میں آیا۔ خانقاہ اشرفیہ سے متصل عبدالشکور کے نام سے پاورلوم ماڈل بنایا گیا ہے۔ وہیں امن چوک میں خواتین کیلئے قریشہ حجن لیڈیز جمخانہ جاری کردیا گیا۔ اس موقع پر مالیگائوں میونسپل کارپوریشن کمشنر و پرشاشک رویندر جادھو موجود تھے۔ اعجاز بیگ نے کہا کہ آئندہ بھی شہر میں تعمیری کام کیلئے اور عوامی سہولیات کیلئے کروڑوں کے فنڈ کے تخمینہ سے بننے والے دیگر تعمیری کاموں کے سلسلے میں کوشش کررہے ہیں۔ کیونکہ کانگریس کا نصب العین ہی تعمیر ہے۔ اس موقع پر کانگریس کمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com