ممبئی: مسلم سیاسی رہنما بابا صدیقی کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، فائرنگ کے الزام میں دو ملزمان گرفتار
ممبئی : 12 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) این سی پی اجیت پوار گروپ کے مسلم لیڈر بابا صدیقی کی فائرنگ میں موت ہو گئی ہے۔ بابا صدیقی لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ بابا صدیقی کو 15 روز قبل جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھی۔ اس کے بعد انہیں وائی لیول کی سیکیورٹی بھی دی گئی۔ پولس نے اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے اب تک دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
معلومات کے مطابق بابا صدیقی کو تین افراد نے گولی ماری۔ 12 اکتوبر سنیچر کی رات تقریباً دس بجے ان کے بیٹے اور ایم ایل اے ذیشان صدیقی کو ان کے دفتر کے باہر گولی مار دی گئی۔یہ واقعہ ممبئی کے باندرہ ایسٹ کے خیر نگر علاقے میں پیش آیا۔ معلومات کے مطابق بابا صدیقی کو ایس آر اے پروجیکٹ سے نکال دیا گیا تھا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com