'انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا "اسلام"، نامی سیاسی جماعت سے آصف شیخ چناؤ لڑینگے، ماسٹر اسٹروک کا ہوگیا اعلان



'انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا "ISLAM "، نامی سیاسی جماعت سے آصف شیخ چناؤ لڑینگے، ماسٹر اسٹروک کا ہوگیا اعلان

نہ اجیت پوار، نہ مہاوکاس اگھاڑی، نہ بی جے پی، اب مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر میں چلے گی "اسلام" کی ہوا، آصف شیخ نے لانچ کی نئی پارٹی


مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے مسلمانوں کیلئے پہلے 7 نکاتی ویژن کا اعلان، تمام مذاہب اور ذات برادری و امیر غریب کو ساتھ لیکر چلنے کا عہد،ISLAM کے بینر، جھنڈے کا ہزاروں عوام کی موجودگی میں اجراء 



مالیگاؤں : 20 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)سابق رکن اسمبلی اور موجودہ اسمبلی کے امیدوار آصف شیخ رشید نے بالآخر آج اپنے ماسٹر اسٹروک کا اعلان کردیا ہے ۔موصوف ڈائمنڈ لانس میں منعقدہ انتخابی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے نہ تو کانگریس پارٹی سے امیدواری کا اعلان کیا اور نہ ہی این سی پی اجیت پوار،شرد پوار ،ادھو ٹھاکرے اور نہ کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے کسی گروپ سے اور نہ ہی مہاوکاس اگھاڑی کے کسی گروپ کی لسی سیاسی جماعت سے امیدواری لیکن آصف شیخ نے اپنے ماسٹر اسٹروک میں اپنی خود کی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا ہے ۔انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ہماری نئی پارٹی کا نام "اسلام"،یعنی 'انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا' (ISLAM) رہیگا اور اسی سیاس جماعت کے نام سے آصف شیخ اسمبلی چناؤ لڑینگے۔"اسلام" سے چناؤ لڑنے کا اعلان یقیناً آصف کا ماسٹر اسٹروک ہی ہے ۔اس اعلان سے مالیگاؤں سمیت پورے مہاراشٹر میں سیاسی گلیاروں میں ہلچل مچ گئی ہے ۔آصف شیخ نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری نئی سیاسی جماعت 'انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا' (ISLAM) مہاراشٹر الیکشن کمیشن میں بھی رجسٹرڈ ہو چکی ہیں اور مرکزی الیکشن کمیشن سے بھی رجسٹرڈ یافتہ ہے ۔مرکزی الیکشن کمیشن نے ہماری اس پارٹی کو رجسٹرڈ کرتے ہوئے منظوری بھی دی ہے ۔اور جلد ہی ہمیں نشانی بھی مل جائے گی ۔
آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں سمیت پورے مہاراشٹر اور انڈیا میں صدیوں سے مسلمان آباد ہیں اور جس طرح ملک بھر میں مسلمانوں کو حاشیہ پر رکھ کر اپنے سیاسی استعمال جارہا ہے ۔اس سے مسلمانوں کی سیاسی حیثیت کم ہوتی جارہی ہیں ۔ایک طرف بھارتیہ جنتا پارٹی ہندتوا کا کارڈ کھیل کر نفرت پھیلا رہی ہیں تو دوسری طرف مجلس اتحاد المسلمین بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقاصد کو طاقت پہنچا رہی ہیں جس سے ملک کا سیکولرازم کمزور ہوتا ہے اور مسلمانوں کو حراسانی اٹھانی پڑ رہی ہیں ۔مجلس اتحاد المسلمین کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے اب آصف شیخ نے مالیگاؤں سے مہاراشٹر اسمبلی چناؤ میں 'انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا' (ISLAM) نامی پارٹی سے چناؤ لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اس پارٹی کے مطابق ملک کے سیکولر دستور، سب ک سلام ساتھ لیکر چلنے اور تعمیر و ترقی کس عہد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ماسٹر اسٹروک پر بہت سے لوگ حیران تھے کچھ تو سوچ رہے تھے کہ وہ اجیت پوار کی پارٹی سے چناؤ لڑینگے لیکن میں انہیں بتا دوں کہ نہ اجیت پوار ، نہ مہاوکاس اگھاڑی، نہ بی جے پی، اب مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر میں "اسلام" کی ہوا چلانے کیلئے ہم نے نئی پارٹی لانچ کردی ہے ۔

ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم ایسی پارٹی کا نام رکھیں گے کہ پورے ہندوستان میں نہ ہو اسی لئے ہم نے انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا کا نام رجسٹر کیا ۔اس کے صدر میرے دوست نوید خطیب ہے ۔پارٹی میں ابراہیم دادا میاں، مطلب بھائی، جاوید انیس، انیس اظہر، کامران شیخ، عتیق بیگ ،حافظ انیس اظہر باڈی کے ممبر ہے ۔شکیل بیگ اور اسلم انصاری لا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے گلی سے دہلی تک اس پارٹی کے رجسٹریشن کیلئے محنت کی ۔

فرقہ پرست جماعتوں کی جانب سے اور ہمارے شہر کے سیاسی اپوزیشن لیڈران بھی اسکی مخالفت کرینگے لیکن ہم سیکولر ہیں اور ہم نے سیکولر پارٹی بنائی ہے ۔اسلام کے معنی امن و سلامتی ہے ۔پورے مہاراشٹر کی عوام جو اسلام کے معنی سمجھنا چاہیئے ۔آج ہم نے جھنڈا، بینر اور پارٹی کے نام کا شہریان کہ موجودگی میں اجراء کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی بنانے کیلئے ہم نے ایک ویژن بنایا ہے ۔اس ملک کے حالات کو سمجھ کر، سیاسی جماعتوں کی پالیسی سمجھ کر ہم نے آزادی سے اپنا فیصلہ لیا ہے ۔کیونکہ مسل مسائل پر ملک کی سیاسی جماعت کا دباؤ رہتا ہے اس لئے ہم نے آزاد پالیسی بنائی ہے ۔اس لئے شہر اور مسلمانوں کیلئے ہم نے ایک ویژن بنایا ہے ۔اگر اس شہر نے ہمیں بھاری اکثریت سے ووٹ دے کر کامیاب کیا تو میں ایک ویژن لیکر کام کرنا چاہتا ہوں ۔آصف شیخ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کی حکومت جب سے بنی ہے تب سے شان رسالت مآب صل اللہ علیہ وسلم میں گستاخی ہورہی ہیں ۔میں اس کے خلاف بھی ایوان میں آواز بلند کرونگا اور قانونی کارروائی کیلئے قانون سازی کی کوشش جائے گی، اسی طرح مرکزی حکومت مساجد، مدارس، درگاہوں اور قبرستانوں ،خانقاہوں اور وقف کی زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں ہم مرکزی حکومت کے خلاف اسمبلی میں اس قانون کے خلاف آواز بلند کرینگے ۔اسی طرح مسلمانوں پر ہورہی مآب لنچنگ کیخلاف قانون سازی کی کوشش کی جائے گی ۔اس کے علاوہ مہاراشٹر حکومت کے فرقہ وارانہ قانون اور مسلم مخالف فیصلوں کے خلاف اسمبلی میں آواز اٹھائی جائے گی ۔آصف شیخ نے کہا کہ مساجد و مدارس کے شہر کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل ایز کی جانب سے اسمبلی میں بدنام کرنے اور لینڈ جہاد، لو جہاد اور قلعہ جھونپڑ پٹی کیخلاف بولنے والے فرقہ پرستوں کو سخت جواب دونگا ۔اسی طرح مسلم نوجوان کو تعلیم اور سرکاری نوکریوں میں دوبارہ ریزرویشن کیلئے جدوجہد کرونگا ۔اس کے علاوہ مسجد و میناروں کے شہر میں ناسک ڈیوژن میں آنے والے اتر مہاراشٹر کے اضلاع کیلئے مالیگاؤں شہر میں سرکاری طور پر حج ہاؤس تعمیر کرنے کا ہمارا عزم و ویژن ہوگا ۔ہم اس عنوانات کو لیکر اسمبلی چناؤ لڑینگے ۔ہمیں امید ہے کہ شہریان اس فیصلے کو قبول کرینگے ۔ہم اس موقع پر شیخ رشید اور مرحوم خلیل دادا کو بھی یاد کرتے ہیں اور عوام کو بتا دیتے ہیں کہ ہم سب کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔تمام مذہب اور برادری کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔

آصف شیخ رشید کی جانب سے آج شہریان سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس مسلم آبادی والے حلقہ اسمبلی میں اس پارٹی کی عزت اب اس شہر کی عوام کے ہاتھوں میں ہے ۔اسلام پارٹی کا پہلا ایم ایل اے پورے ملک میں مالیگاؤں سے چن کر دیا جائے گا ایسی امید و اپیل کرتا ہوں ۔کیونکہ مالیگاؤں شہر مسلمانوں کا شہر ہے ۔اس لئے اسلام پارٹی کی حفاظت و عزت کا خیال اب مسلمانوں کو رکھنا ہوگا ۔اگر آپ نے اسمبلی میں کامیاب کیا تو اسلام زندہ باد کا نعرہ اسمبلی میں بھی لگایا جائے گا ۔

پروگرام کے بعد آصف شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کانگریس پارٹی سے لیکر این سی پی تک اور شیخ رشید صاحب سے لیکر آج تک میرے ساتھ رہے تمام ساتھیوں اور ورکروں اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔کہ انہوں نے میرا ساتھ دیا ۔اور مستقبل میں بھی ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے ۔ہماری پارٹی کا نام ہم نے انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا ISLAM اسلام رکھا ہے ۔اس ملک و ریاست میں جس طرح سے فرقہ پرست پارٹیاں مسلم مخالف فیصلہ لے رہی ہیں، حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی جارہی ہیں ۔ہم اس کیخلاف آواز اٹھائیں گے اور ہم سب سماج مذہب اور برادری کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔یہاں ہزاروں شہریان کی موجودگی میں ہم مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر بھر میں نئی تاریخ رقم کرنے کیلئے ایک نئے باب کا آغاز کررہے ہیں اور آگے مستقبل میں پورے مہاراشٹر میں کارپوریشن و گرام پنچایت کے چناؤ لڑینگے ۔لیکن ہمارا مقصد مالیگاؤں سے پہلا اسمبلی نمائندہ منتخب کرنا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے