مفتی اسمٰعیل کانگریس کے رابطہ میں، پھر رات بھر خبر گشت کرتی رہی، "میں مجلس سے ہی امیدواری کرونگا" ، آصف شیخ کا ماسٹر اسڑوک ایک غلطی ہے

مفتی اسمٰعیل  کانگریس کے رابطہ میں، پھر رات بھر خبر گشت کرتی رہی، "میں مجلس سے ہی امیدواری کرونگا" ،  آصف شیخ کا ماسٹر اسڑوک ایک غلطی ہے


مجلس رابطہ آفس پر رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل کی پریس کانفرنس، 23 اکتوبر کو خیابان نشاط چوک پر جلسہ 



مالیگاؤں : 21 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل کانگریس کے رابطے میں ہیں اور انہوں نے دہلی کے بعد ممبئی میں بھی کانگریس صدر نانا پٹولے سے ملاقات کی ۔اس طرح کی خبر رات بھر مالیگاؤں کے سیاسی گلیاروں میں گشت کرتی رہی ۔اس پر خلاصہ کرتے ہوئے رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل نے کہا کہ کانگریس کے رابطے والی خبر محض افواہ ہے ۔سیاسی مخالفین افواہ پھیلا رہے ہیں ۔کانگریس سے میرا کوئی رابطہ نہیں ہے ۔میں پہلے سے ہی مجلس اتحاد المسلمین کا اقتدار ایم ایل اے ہوں اور اسمبلی چناؤ بھی مجلس سے ہی لڑونگا ۔میرے نام کا اعلان بہت پہلے ہی حیدرآباد سے ہوگیا ہے ۔موصوف نے آج سردار نگر میں مجلس رابطہ آفس پر منعقدہ پریس کانفرنس سے کیا ۔موصوف نے کہا کہ سیاسی طور پر شہر میں جو کچھ میرے تعلق سے پھیلا جارہا ہے وہ سب افواہ ہے میں کانگریس کے رابطے میں نہیں ہوں ۔انہوں نے یہاں آصف شیخ کی نئی نویلی پارٹی کے تعلق سے کہا کہ اسلام نام رکھنا آصف شیخ کی ایک بڑی غلطی ہے ۔اس طرح کا نام نہیں رکھنا چاہیے ۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ 23 اکتوبر کو خیابان نشاط چوک پر مجلس اتحاد المسلمین کا پہلا انتخابی جلسہ عام منعقد ہوگا۔یہاں سے ہم اچھائی کیلئے برائی کے خاتمے کیلئے کوشش کرینگے ۔اس میں حاجی یونس عید، سابق میئر عبد المالک ،ڈاکٹر خالد ،ماجد حاجی یوسف الیاس وغیرہ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔مفتی اسمٰعیل نے کہا کہ ہمارا دوسرا انتخابی جلسہ عام سیلانی چوک میں ہوگا ۔مفتی اسمٰعیل نے کہا کہ ہم برائی کے خاتمہ کیلئے گھر گھر جائیں گے اور پرچار کرینگے ۔ہم شہر میں عوام کو بتائیں گے کہ کارپوریشن پر جن لوگوں نے راج کیا انہوں نے شہر کو کھنڈر بنا دیا ۔بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی گئی ۔ہم عوام کو ان کے دور کے غلط فیصلوں کو بتائیں گے ۔اس موقع پر مفتی اسمٰعیل نے کہا کہ آصف شیخ کے ماسٹر اسٹروک کو پوتے شہر نے انکارِ کردیا ہے ۔یہاں عبد المالک یونس عیسی نے کہا کہ یہ ماسٹر اسٹروک نہیں بلکہ مسٹیک اسٹروک ہے ۔اس پریس کانفرنس میں مفتی اسمٰعیل، حافظ عبد اللہ، عبد المالک ،ماجد حاجی ۔یوسف الیاس، حسین انصاری وغیرہ موجود تھے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے