مستقیم ڈگنیٹی و شان ہند نے مفاد پرستانہ سیاست کی، یوپی کی ٹیم بھی لیکر آجاؤ تو ایم ایل اے بننے کا خواب پورا نہیں ہوگا




مستقیم ڈگنیٹی و شان ہند نے مفاد پرستانہ سیاست کی، یوپی کی ٹیم بھی لیکر آجاؤ تو ایم ایل اے بننے کا خواب پورا نہیں ہوگا



مفتی اسمٰعیل صحت مند سیاست کریں، متنازعہ بیانات پر آصف شیخ کا چیلنج ،علماء کرام اجازت دیں، اچھائی اور برائی پر میں بھی بولنے تیار ہوں...لیکن 



 موجودہ ایم ایل اے کیساتھ ایک حمام والوں میں مستقیم ڈگنیٹی و شان ہند بھی شامل ہیں، وہ بھی جواب دیں، آصف شیخ کا اسلام پورہ میں استقبال






مالیگاؤں : 12 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) اسمبلی چناؤ کو لیکر رائے عامہ ہموار کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس ضمن میں آج آصف شیخ رشید نے اسلام پورہ میں حاضری لگائی ۔اس موقع پر مسجد خانقاہ برکاتیہ کے پاس حاجی مجید رنگاڑی خانوادہ کی جانب سے آصف شیخ کا استقبال کیا گیا ۔وہیں آصف شیخ نے بھی اسلام پورہ کے خانوادہ مجید رنگاڑی و دیگر ذمہ داران کا استقبال کیا ۔یہاں موصوف شیخ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام پورہ میں مفتی اسمٰعیل اور مستقیم ڈگنیٹی نے کیا دیا؟ کیا انہوں نے اسلام پورہ کے کوئی نوجوان کو نوکری دی، روزگار دیا؟ تعلیم کیلئے اسکالر شپ دی؟ ایڈمیشن کیلئے کوئی بڑا کارنامہ انجام دیا؟اسلام پورہ کے پاور لوم صنعت کاروں کیلئے کوئی بڑا نجی یاس سماجی کام کیا؟ اسلام پورہ کی خواتین کیلئے کوئی گارڈن لائبریری بنوائی، کوئی اسٹڈی سینٹر بنوایا؟ یا پھر کوئی شادی ہال بنوایا؟ نہیں مفتی اسمٰعیل اور مستقیم ڈگنیٹی نے کچھ نہیں کیا، انہوں نے صرف عوام کو بالخصوص اسلام پورہ کی خواتین و نوجوانوں کو گمراہ کیا، کوئی تعمیری کام نہیں کئے ۔آج جب مفتی اسمٰعیل کو اپنی زمین کھسکتی نظر ارہی ہیں تو وہ شہریان کو گمراہ کررہے ہیں، متنازعہ بیان دیکر ایک ایم ایل اے اور ایک علام دین کے عہدے کو بدنام کررہے ہیں۔آصف شیخ نے مزید کہا کہ متنازعہ بیانات دینا اس بات کی دلیل ہے کہ مفتی اسمٰعیل گھبراہٹ کا شکار ہیں ۔انہوں نے ذاتیات پر بات کہہ دی، جمعیتہ علماء پرے پورے ملک سوالیہ نشان لگا دیا، جمعیتہ علماء کا سیاسی استعمال اب کھل کر کرنے لگے ۔گولی بندوق کی بات کرنے لگے، خواتین و نوجوانوں کے تعلق سے صرف ایک خانوادہ پر الزام لگانے کیلئے نچلے درجے کی سیاست کرنے لگے جو کہ مفتی اسمٰعیل کو بالکل زیب نہیں دیتا ۔آصف شیخ نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل کام کی بات کرو، ہمیں دادا گیری، غنڈہ گردی، ذاتیات اور متنازعہ بیان والیاں سیاست الجھانے کی کوشش مت کرو ہم اپنے تعمیری راستے سے بھٹکنے والے نہیں ہیں ۔اپ کام کی بات کرو، آپ نے پورے پانچ سال بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیو سینا کیساتھ مل کر عوام کو دھوکہ دیا ہے ۔دادا بھسے کیخلاف آپ نے پانچ سال میں کچھ بولا، شہر میں فرقہ پرستی بڑھتی رہی اور آپ صرف تماشائی بنتے رہیں ۔اب اپکو اس شہر کی عوام نے گھر بیٹھا نے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔


آصف شیخ نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل قاسمی کیساتھ 2019 سے 2023 تک مستقیم ڈگنیٹی و شان ہند بھی رہے ۔انہیں کامیاب کروانے کیلئے جدوجہد کی، عوام سے وعدے کئے، مینو فیسٹو بنوائے، مستقیم ڈگنیٹی و شان ہند مفتی اسمٰعیل کیساتھ ایک حمام والوں میں شامل ہیں انہیں بھی عوام کیسامنے جوابےدینا ہوگا کہ ان پانچ سالوں میں شہر کام کیوں نہیں ہوئے؟ آصف شیخ نے مستقیم ڈگنیٹی و شان ہند پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں میاں بیوی نے سیاسی اصولوں کو توڑا ہے ۔شہر میں سیاسی گراوٹ کے ذمہ دار بھی یہی لوگ ہیں، آصف شیخ نے کہا کہ آج وہ مالیگاؤں میں گھوم گھوم کر ووٹوں کی بھیک مانگ رہے ہیں انہوں نے نہال احمد صاحب کو بھی کنارے لگا کر مفتی اسمٰعیل کا ساتھ دیا تھا اور اب اکھلیش یادو اور یوپی کی ٹیم کو مالیگاوں لانے کی کوشش کی جارہی ہیں، آصف شیخ نے کہا کہ یوپی کی پوری ٹیم مالیگاؤں لیکر آجاؤ تمھارا ایم ایل اے بننے کا سپنا پورا نہیں ہوگا ۔اس موقع پر آصف شیخ نے اسلام پورا وارڈ کی عوام اور شہریان سے اپیل کی کہ آئندہ اسمبلی چناؤ میں آصف شیخ کو موقع دیں اور پھر دیکھیں کہ ہم ماضی سے بہتر کام کرینگے، ہمارے کام زمین پر ہیں، فلائی اوور بریج، اردو گھر، حج کمیٹی، اسٹڈی سینٹر، ہل اسٹیشن وغیرہ ہمارے ثبوت ہیں اور مستقبل میں بھی میرے پاس کئی کام ہیں جو میں چن کر آنے کے بعد کرونگا، آصف شیخ نے مفتی اسمٰعیل قاسمی کے گمراہ کن بیانات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے سولار سسٹم کو لیکر عوام کو گمراہ کیا تھا لیکن ہم نے اس کا جواب سولار لگا کر دیا ہے، یہ ہماری کارکردگی کا مظاہرہ ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ آپ مفتی ہیں، ایم ایل اے ہیں آپ نے کیا کیا؟ مفتی اسمٰعیل نے ایک مکتب شروع نہیں کیا ہم پورا مدرسہ و یتیم خانہ شروع کررہے ہیں ۔نیٹ اسٹڈی سینٹر شروع کررہے ہیں ۔یہ فرق ہے اور اس فرق کو عوام دیکھیں سمجھیں اور ہمیں ووٹ دیں ۔اس موقع پر استقبالیہ تقریب میں مجید رنگاڑی، فاروق سیٹھ، مرتضیٰ کامریڈ، عتیق رنگاڑی، ساجد رنگاڑی، منظور بھائی سمیت اسلام پورہ کے نوجوان وغیرہ موجود تھے ۔یہاں احسان شیخ رمضان اور عقیل حاجی کا بھی استقبال کیا گیا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے