کانگریس ایم ایل اے کنال پاٹل کے والد سابق وزیر روہی داس پاٹل چل بسے




کانگریس ایم ایل اے کنال پاٹل کے والد سابق وزیر روہی داس پاٹل چل بسے 



دھولیہ : 27 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)سینئر کانگریس لیڈر اور ریاستی حکومت کے سابق وزیر روہیداس پاٹل کا آج درازئ عمر کے سبب انتقال ہوگیا۔وہ گزشتہ چند ماہ سے علیل تھے۔ انہوں نے آج صبح تقریباً 11 بجے آخری سانس لی۔

 وہ دھولیہ دیہی اسمبلی حلقہ سے کانگریس ایم ایل اے کنال پاٹل کے والد تھے۔ان کے پسماندگان میں دو بیٹے، بیٹی، بہو، نواسیاں ہیں۔ 

 روہی داس پاٹل کی آخری رسومات سنیچر کو صبح 11 بجے نہرو ہاؤسنگ سوسائٹی، دیو پور، دھولیہ میں ان کی رہائش گاہ سے نکل کر دیو پور کے ایس ایس وی پی ایس کالج گراؤنڈ میں ادا کی جائیں گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے