شیخ رشید ایجوکیشن کیمپس کا 6 اکتوبر کو سنگ بنیاد، 3 کروڑ روپے کی لاگت سے نیٹ، جے ای ای سینٹر کا قیام :آصف شیخمالیگاؤں : 28 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) اپنی تعلیمی کارکردگی و نمائندگی سے تعلیم دوست ایم ایل اے کا خطاب پانے والے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید 2019 کے اسمبلی چناؤ میں شکست کے باوجود اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔تعلیم کے تعلق سے انہوں نے ماضی میں بھی اپنے ایم ایل اے فنڈ سے شہر بھر میں اسٹڈی سینٹر کا قیام کرتے ہوئے غریب طلباء کی پڑھائی کا بہترین نظم کیا جو آج بھی جاری و ساری ہے ۔وہیں انہوں نے شہر بھر کے ہزاروں طلباء کو نویں سے بارہویں جماعت کی کتابوں کا سیٹ ایم ایل اے فنڈ سے تقسیم کیا ۔آصف شیخ نے تعلیم کیلئے طلباء میں دلچسپی بڑھانے کیلئے ہر سال تعلیمی پروگرام کا انعقاد کیا اور طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں انعامات سے نوازا ۔اسی سلسلے کی کڑی کو آگے بڑھاتے ہوئے آصف شیخ رشید نے سابق ایم ایل اے مرحوم شیخ رشید کی یاد میں شہر کے طالبان علم کو تعلیمی تحفہ پیش کرنے کی غرض سے نیٹ سینٹر کا قیام عمل میں لا رہے ہیں ۔اس طرح کا اعلان آج آصف شیخ رشید نے محفل ہال میں منعقدہ عوامی میٹنگ سے کیا ۔آصف شیخ رشید نے کہا کہ ہزار کھولی کے قریب نورباغ گراؤنڈ سے متصل اراضی پر شیخ رشید ایجوکیشن کیمپس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔جہاں تین کروڑ روپے کی لاگت سے نیٹ، جے ای ای سینٹر کا سنگ بنیاد مورخہ 6 اکتوبر کو کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس نیٹ سینٹر میں شہر کے غریب طلبا انتہائی رعیاتی فیس میں تعلیم حاصل کر سکیں گے تاکہ غریب طلبا بھی ڈاکٹر انجنئیر کا خواب پورا کر سکیں ۔انہوں نے بتایا کہ ہم ایک طرف شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں تو دوسری طرف کچھ سیاسی لیڈران تفرقہ کی سیاست کررہے ہیں ۔
بریکنگ نیوز : شہر کے نامور ڈاکٹرس سمیت گیارہ ملزمین کیخلاف سنگین مقدمہ درج، 9 گرفتار ،12 جون تک پولس تحویل
بریکنگ نیوز : شہر کے نامور ڈاکٹرس سمیت گیارہ ملزمین کیخلاف سنگین مقدمہ درج، 9 گرفتار ،12 جون تک پولس تحویل نابالغ لڑکی سے جنسی تشدد، ڈلیوری اور نوزائیدہ بچی کو فروخت کرنے کا الزام، پولس تحقیقات جاری مالیگاؤں : 7 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کے ایک پرائیویٹ ہیرائی اسپتال میں ایک نابالغ لڑکی کا سیزرین سیکشن کا آپریشن کر کے ڈلیوری کر بچی کی پیدائش کی گئی اور اسے بیچنے کی نیت سے جنم لینے والی بچی کو اپنے پاس رکھنے کے معاملے میں چار ڈاکٹروں سمیت 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان ملزمان میں ایک ریٹائرڈ میڈیکل آفیسر بھی شامل ہے۔ اس معاملے میں یہاں کے جنرل اسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جتیندر راؤ صاحب ڈولارے نے کیمپ پولس اسٹیشن میں ایک نامعلوم شخص، سنجے بھاگوت گاولی، پروین دیشمکھ، ڈاکٹر کشور ڈانگے،ڈاکٹر کشوری ڈانگے، نوشین رفیق شیخ، محمد فہیم محمد شفیق، سارتھک پروین جگتاپ اور چار خواتین (تمام ڈاکٹروں سمیت تین خواتین) کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ مذکورہ واقعہ میں مذکورہ ملزمان نے شہر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں ایک نابالغ لڑکی کا سیزیرین آپریشن کیا۔...
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com