ریاست کی مساجد و مدارس میں سولار سسٹم کے لئے فنڈ دلانے کے فیصلہ پر آصف شیخ کو مبارکباد



ریاست کی مساجد و مدارس میں سولار سسٹم کے لئے فنڈ دلانے کے فیصلہ پر آصف شیخ کو مبارکباد



الحاج الدین فاروقی و شعبہ مدارس  کے حاجی وحید صدیقی کی قیادت میں اورنگ آباد کے نمائندہ وفد کی مالیگاوں آمد، آصف شیخ کا استقبال


مالیگاؤں : 8(ستمبر) ذاکر حسین مدرسہ ماڈرنائزیشن اسکیم کے تحت آصف شیخ کی تجویز پر جی آر میں ترمیم کی گئی  مساجد اور مدارس میں سولار سسٹم کے لئے دو لاکھ و پانچ لاکھ فنڈ فراہم کرنے کا اہم فیصلہ ریاستی وزیر مالیات و نائب وزیر اعلی اجیت دادا یوار نے کیا ہے 
جس کی رو سے ریاست بھر کے مساجد اور مدارس کو بھی سولار سسٹم لگانے کا فائدہ ملے گا جو کہ آصف شیخ کی کوششوں اور جہدو جہد کا ثمرہ ہے جس پر مبارکباد پیش کرنے کے لئے شہر اورنگ آباد سے ایک نمائندہ وفد نےخصوصی طور پر مالیگاؤں پہنچ کر آصف شیخ رشید کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں کہ اللہ تعالی انہیں اجر عظیم عطا فرمائیں اس وفد میں ریاست مہاراشٹر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی صدر جناب الحاج الدین فاروقی صاحب و شعبہ مدارس اورنگ آباد کے حاجی وحید صدیقی ، شیخ معین الدین ، محمد شاہد صاحبان موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے