مالیگاؤں کی ترقی کیلئے اسمبلی کیساتھ کارپوریشن میں بھی مجلس اتحاد المسلمین کا اقتدار ضروری :مفتی اسمٰعیل
مہاراشٹر میں سب سے پہلے مجلس اتحاد المسلمین سے مفتی اسمٰعیل کی امیدواری کا اعلان، ہم مل جل کر مفتی اسمٰعیل کو کامیاب کرینگے :ڈاکٹر خالد پرویز
وقف ترمیمی بل، گستاخ گری راج مہاراج اور نتیش رانے کیخلاف بدھ کو مالیگاوں میں احتجاج، پریس کانفرنس سے مخاطبت
مالیگاؤں : 7 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) اسمبلی چناؤ کیلئے مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار مفتی اسمٰعیل قاسمی کے نام کا اعلان کرتے ہوئے شمالی مہاراشٹر کے صدر ڈاکٹر خالد پرویز نے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین کا امیدوار مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی سے کون ہوگا اور اسمبلی چناؤ میں کن عنوانات پر بات چیت کی جائے گی اور منشور میں کن ترقیاتی کاموں کو پورا کرنے کا وعدہ کیا جائے گا؟ یہ فیصلہ حیدرآباد میں مجلس کے ذمہ داران کیسامنے طئے ہوا ہے۔ڈاکٹر خالد پرویز نے کہا کہ گزشتہ اسمبلی چناؤ میں مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل کو ریکارڈ ساز کامیابی حاصل ہوئی تھی ۔پانچ سال مسلسل مفتی اسمٰعیل قاسمی پارٹی سے جڑے رہے اور مفتی اسمٰعیل نے اپنی خدمات انجام دیا ہے ۔نظریات میں اختلاف ہونا انسانی فطرت کی نشانی ہے ۔ہمارے بیچ نظریات کے معمولی اختلاف ہوئے اور ہم نے بھی امیدواری کی خواہش کی تھی اور مفتی اسمٰعیل نے بھی خواہش کی تھی ۔جس پر ہم نے حیدرآباد میں مرکزی قیادت سے ملاقات کی اور تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے اسد الدین اویسی کے سامنے فیصلہ کیا کہ مالیگاؤں شہر سے مجلس اتحاد المسلمین سے مفتی اسمٰعیل کی امیدواری کا اعلان کیا جائے ۔تنظیمی ذمہ دار ہونے کی حیثیت سے ڈاکٹر خالد پرویز نے اسد الدین اویسی کی ایماء پر آج مفتی اسمٰعیل کی اسمبلی چناؤ میں امیدواری کا باقاعدہ اعلان کیا ۔ڈاکٹر خالد پرویز اسلام آباد رابطہ آفس پر یوسف الیاس کی صدارت میں منعقدہ مجلس اتحاد المسلمین کی پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔
ڈاکٹر خالد نے کہا کہ سب سے پہلے پورے مہاراشٹر میں مفتی اسماعیل کا ٹکٹ فائنل ہوا ۔ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات پیش کرتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وقف ترمیمی بل کے تعلق سے اسد اویسی منگل کو اورنگ آباد آرہے ہیں ۔اس کے بعد ہم انہیں مالیگاؤں میں بھی مدعو کرینگے ۔ڈاکٹر خالد پرویز نے کہا ک مہاراشٹر میں گری راج مہاراج اور نتیش رانے کہ اشتعال انگیز بیانات اور مرکزی حکومت کے وقف ترمیمی بل کیخلاف مجلس اتحاد المسلمین مالیگاؤں کی جانب سے 11 ستمبر بروز بدھ کو بڑا احتجاج کیا جائے گا۔
موصوف نے مدرسہ بورڈ کے سولار بجلی سسٹم کے جی آر پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف سولار بجلی اسکیم جاری کرنا اور مساجد میں گھس کر مارنے والے ایم ایل اے پر کارروائی نہ کرنا حکومت کی دوہری پالیسی ہے ۔یہ لالی پاپ ہے ۔اور یہ اسکیم صرف مالیگاؤں شہر کیلئے نہیں بلکہ پورے مہاراشٹر کیلئے ہے ۔
اس پریس کانفرنس سے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔موصوف نے مزید کہاکہ مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسد اویسی اور ڈاکٹر خالد پرویز،حاجی عبد المالک اور حاجی عبد الماجد اور الحاج یونس عیسی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہی کی کوششوں سے آج ہم میں اتحاد ہوا ہے ۔میں بطور امیدوار پارٹی کے اصولوں اور توقعات کو پورا کرنے کی کوشش کرونگا ۔مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ راستہ بڑا کٹھن ہے لیکن ہمیں اللہ کی ذات پر پورا بھروسہ ہے کہ ہم ہی کامیاب ہونگے۔ہم سب مل کر باہمی مشورے سے چناؤ لڑینگے اور جلد ہی الیکشن کے منشور کو لیکر عوام کے بیچ آئیں گے ۔مفتی اسمٰعیل نے کہا کہ اختلاف کا ہونا نئی رائے کو جنم دیتا ہے اور ہم بالآخر متحد ہوکر پھر الیکشن لڑنے جارہے ہیں ۔ماضی کی طرح ہم چناؤ میں عوام کو ہموار کرینگے۔اسمبلی چناؤ اور اسکے بعد کارپوریشن چناؤ ہونا ہے یہ دونوں چناؤ ہم اپنے ذمہ داران کے ساتھ مل کر لڑینگے ۔شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے ہم اسمبلی و کارپوریشن کے چناؤ لڑینگے۔مدتیں اسماعیل نے کہا کہ اسمبلی کے ساتھ کارپوریشن میں بھی مجلس کا اقتدار ہونا ضروری ہے تاکہ شہر کی ترقی دونوں جانب سے ہو سکے ۔اس پریس کانفرنس میں مفتی اسمٰعیل قاسمی ،الحاج یونس عیسی، عبد المالک ،ڈاکٹر خالد پرویز ،یوسف الیاس، جمیل بشیر، عابد بھکو، حافظ عبد اللہ مفتی اسمٰعیل، شہباز زر والا، نفیس قریشی، راجو گائیڈ سمیت مجلس کے سرکردہ افراد موجود تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com