غریب طلبا سے نیوالا چھن کر امیر زادوں کا پیٹ بھرا جارہا ہے، کھچڑی میں بدعنوانی کا الزام
ہیڈ ماسٹر شیڈول کے مطابق بچوں کو مڈے میل فراہم کریں ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی
اعجاز بیگ کی پریس کانفرنس، مفتی اسمٰعیل ،آصف شیخ اور مستقیم ڈگنیٹی پر ٹھیکہ داری کا الزام
مالیگاؤں : 8 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) حکومت مہاراشٹر و مرکزی حکومت نے یکساں تعلیمی حقوق فراہم کئے ہیں اور پہلی سے آٹھویں کے طلباء کو درمیانی تعطیل (ریسیس) میں مڈے میل فراہم کرنے کا آغاز گزشتہ کئی برسوں سے جاری و ساری ہے ۔حکومت اس اسکیم میں وقتاً فوقتاً تبدیلی کرتے ہوئے طلباء کو صحت بخش غذا فراہم کرتی ہیں ۔مہیلا بال کلیان محکمہ اور محکمہ صحت عامہ و محکمہ ایجوکیشن کی رپورٹ پر حکومت نے مڈے میل کی غذا میں ترمیم کرتے ہوئے نئے شیڈول کا آغاز اسی سال سے کیا ہے تاکہ طلباء صحت بخش غذا کھا کر اسکولی نظام تعلیم میں توجہ دے سکیں ۔لیکن دیکھنے میں آرہا ہے کہ اس اسکیم کی مالیگاوں شہر میں کھلے عام دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ۔غریبوں کے منہ کا نیوالا چھن کر امیر زادوں کا پیٹ بھرا جارہا ہے ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار کانگریس پارٹی کے صدر اعجاز بیگ نے کیا ۔موصوف آج دوپہر میں 3 بجے کانگریس آفس قدوائی روڈ پر منعقدہ ایک پریس سے خطاب کررہے تھے ۔
موصوف نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کے لیڈران نے کھچڑی کا ٹھیکہ لیکر عوام کے منہ کا نیوالا چھن رہے ہیں ۔اعجاز بیگ نے مفتی اسمٰعیل، آصف شیخ اور مستقیم ڈگنیٹی پر ٹھیکہ داری کا الزام عائد کیا ۔بیگ نے کہا کہ سرکار نے کھچڑی کا شیڈول بنا کر اسکولوں کو دیا ہے اور ہیڈ ماسٹر کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ اس شیڈول کے مطابق بچوں کو مڈے میل فراہم کریں ۔اگر ہیڈ ماسٹر شیڈول کے مطابق بچوں کو مڈے میل فراہم نہیں کرتا ہے تو ہم اس پیڈ ماسٹر کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ 90 فیصد اسکول کے ہیڈ ماسٹر ذمہ دار ہیں ۔بعد میں ٹھیکہ دار ۔ہم آئندہ کچھ روز میں اسکولوں میں وزٹ کریں گے ہم کسی لالچ میں نہیں رہتے ہم چور کو چور ہی کہیں گے ۔یہاں میڈیا نمائندوں کو اعجاز بیگ نے شیڈول کے مطابق بچوں کو مڈے میل فراہم کرنے کی لسٹ فراہم کی گئی۔اس میں پیر کو مونگ دال چاول کھچڑی، منگل کو چاول اور مٹ کی گھگری، بدھ کو چاول اور مٹر کی گھگری، جمعرات کو تور دال چاول اور جمعہ کو چاول اور چنا گھگری، سنیچر کو چاول اور چولی کی گھگری دی جانی چاہئے ۔اسی طرح مہینے کے پہلے بدھ کو پھل ۱۰۰گرام، مہینے کے دوسرے بدھ کو چھولے کالڈو،کھچڑی، مہینے کے تیسرے بدھ کو راجگیرے کا لڈو بڑی سائز کا، مہینے کے چوتھے بدھ کو کھجور ۵۰ گرام اور پانچویں بدھ کو پل فروٹ ۱۰۰ گرام، اس طریقے سے ملنا چاہیے لیکن ایسا نہیں دیا جارہا ہے ۔اس لئے بچوں کا صحت سے بھرپور غذا فراہم کرنے اور بدعنوانی کو روکنے کے مقصد سے کانگریس پارٹی اسکولوں کا دورہ کریگی ۔اس طرح کی تفصیلات بھی اعجاز بیگ نے دی ۔انہوں نے جھوڑگا کی مسجد، درگاہ کے وال کمپاؤنڈ کے تعلق سے شوبھا تائی بچھاؤ سے نمائندگی کرنے کا بھی اظہار کیا ۔موصوف نے آئندہ ایک پریس کانفرنس سہارا ہاسپٹل کے تعلق سے بھی لینے کا اعلان کیا ۔اس پریس کانفرنس میں عمران انجینئر، جمیل کرانتی، زین العابدین پٹھان، عبد الحفیظ لینسیہ، مجاہد بھائی وغیرہ موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com