وقف ترمیمی بل کسی حال میں منظور نہیں ہونے دیں گے، شرد پوار کا مسلم پرسنل لاء بورڈ کو دو ٹوک تیقنمسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی، ڈاکٹر ظہیر قاضی، اںوعاصم کے و مسلم نمائندہ وفد کی پوار سے ملاقاتممبئی: 8ستمبر(بیباک نیوز اپڈیٹ) ممبئی میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار سے اُن کی رہائش گاہ سلور اوک پیڈرروڈ پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اراکین وہمدردان کی ملاقات ہوئی، اس موقع پرشردپوار نے یقین دلایا کہ وقف ترمیمی بل کو کسی حال میں منظور نہیں ہونے دیں گے۔اس وفد میں بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی خصوصی طور پر ممبئی آئےـ بورڈ کی طرف سےشرد پوار کو میمورنڈم پیش کیا گیا جس میں مکمل وقف ترمیمی بل 2024کو دستور کے خلاف بتاتے ہوئے اُسے واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔معمر لیڈر نے یقین دلایا کہ کسی کی مذہبی جائداد چھیننے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہم سختی کے ساتھ اس بل کی مخالفت کریں گےاور کسی بھی حال میں اس کو منظور نہیں ہونے دیں گے، انھوں نے کہا کہ ہمارے ممبر پارلیمنٹ شریش مہاترے عرف بالیا ماما جوائنٹ پارلمینٹری کمیٹی کے رکن ہیں ہم نے ان کو ہدایت دی ہے کہ کمیٹی میں مسلمانوں کے جذبات کی بھرپور نمائندگی کریں۔ملاقات میں انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی ،ابوعاصم اعظمی، ودیگر شامل رہے۔مذکورہ ملاقات میں شامل بورڈ کے جنرل سکریٹری اور دیگر ممبران نے زبانی طور پر گفتگو کرتے ہوئے اُن کو مطلع کیاکہ پچھلے کچھ عرصےسے مستقل یہ جھوٹ پھیلایا جارہا ہے کہ وقف بورڈ جس زمین یا جائداد پر دعویٰ کردے حکومت وہ زمین وقف کو دینے پر مجبور ہوجاتی ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ خود وقف کی ہزاروں ایکڑ زمینوں پر دوسروں کا غیرقانونی قبضہ ہے، جس کو چھڑانے کے لئے جدوجہد کی جارہی ہے، مگر اس بل کے پاس ہونے کے بعد وہ ساری مقبوضہ زمینیں وقف کے قبضے سے نکل جائیں گی ۔پرسنل لاء بورڈ کے ممبران نے مزید بتایا کہ اب تک وقف کے لئے کئی سطح پر مشتمل عدالتی نظام ہے، وقف ٹربیونل کے بعد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک جانے کی گنجائش ہے، مگر موجودہ ترمیم کے بعد عدالتوں کے سارے امور ضلع کے کلکٹر کو منتقل ہوجائیں گے، ظاہر ہے ملک کا کوئی بھی کلکٹر حکومت کی مرضی کے خلاف فیصلہ کرنے کی ہمت نہیں کرسکتا، اسی طرح وقف بورڈ میں غیرمسلم ممبران کی شمیولیت، سی ای او کے لئے مسلم کی شرط ختم کرنے کی تجویز پر بھی اعتراض کیا گیا، نیز اس ترمیمی بل کی مزید خامیوں کو بھی اُجاگر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہمیں لگتا ہے کہ وقف کی زمینوں پر قبضہ کرنے کے لئے یہ قانون لایا جارہا ہے، یہ ہمارے لئے قطعا ناقابل قبول ہے، مسلمان اس مجوزہ بل میں ترمیم کے بجائے اس پورے بل کو ہی مسترد کرتے ہیں، مسٹر پوار سے مطالبہ کیا گیا کہ ان کی پارٹی اور انڈیا الائنس حکومت پر اتنا دباو بنائیں کہ حکومت اس وقف ترمیمی بل 2024 کو واپس لینے پر مجبور ہوجائے، ورنہ مسلمان دستور میں دئے گئے حقوق کے مطابق آخر دم تک اس بل کے خلاف جدوجہد کرتے رہیں گے۔جنرل سکریٹری بورڈ مولانا فضل الرحیم مجددی نے شرد پوار کی اس دوٹوک یقین دھانی پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور اُن کی صحت و سلامتی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ـملاقات میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی طرف سے ڈاکٹر ظہیر قاضی ،اںوعاصم کے ساتھ جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی، مولانا محمود احمد خاں دریابادی، مفتی سعیدالرحمن، سلیم موٹر والا، شیعہ عالم دین مولانا روح ظفر، شاکر شیخ، مولانا انیس احمد اشرفی، مولانا برہان الدین قاسمی، ڈاکٹر عظیم الدین،حافظ اقبال چوناوالا، نعیم شیخ اور سہیل صوبیدار وغیرہ شریک تھے ـ
ووٹرس کو لسٹ میں اپنے نام تلاش کرنے کیلئے کارپوریشن نے کیا QR کوڈ کا انتظام، عوام فائدہ اٹھائیں
ووٹرس کو لسٹ میں اپنے نام تلاش کرنے کیلئے کارپوریشن نے کیا QR کوڈ کا انتظام، عوام فائدہ اٹھائیں مالیگاؤں : 13 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاستی الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق، مہاراشٹر میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن سمیت تمام میونسپل کارپوریشنوں کے عام انتخابات کا عمل جاری ہے۔ اس تناظر میں ووٹرز کو صحیح وقت پر ووٹر لسٹ میں اپنا نام تلاش کرنے کے لیے پریشانی نہ اٹھانی پڑے، بلکہ انہیں راحت کس طرح پہنچائی جائے اس کیلئے مالیگاؤں شہر میونسپل کارپوریشن نے QR کوڈ سسٹم دستیاب کرایا ہے۔ عوام مذکورہ کیو آر کوڈ کو اسکین کر کے اس میں ضروری درست اور صحیح معلومات بھرنے کے بعد انہیں پولنگ سٹیشن کے بارے میں معلومات حاصل ہو جائیں گی جہاں ان کا ووٹ ڈالا جائے گا اور اس کے سیریل نمبر کے ساتھ ان کی ووٹر لسٹ بھی موجود ہو گی۔ چیف الیکشن آفیسر اور کمشنر رویندر جادھو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور ووٹر لسٹ میں اپنا نام تلاش کرنے کے لیے دیگر پریشانی سے گریز کریں اور کارپوریشن کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔اس طرح کی پریس ریلیز کارپوریشن کمشنر و چیف...
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com