شراب کے نشے میں اسکول آنے والے ٹیچر کو معطل کردیا گیا،مشتعل عوام کا احتجاج، شکایت پر محکمہ تعلیم کی کارروائی
ہنگولی : 11 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ضلع ہنگولی کے تعلقہ مالسیلو کے ضلع پریشد پرائمری اسکول میں شراب پی کر نشے کی حالت میں آنے والے ایک ٹیچر کو سخت سزا دی گئی ہے اور متعلقہ ٹیچر کو منگل 10 ستمبر کو اناً فاناً معطل کر دیا گیا ہے۔ضلع پریشد کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر نیہا بھوسلے نے اس سلسلے میں کارروائی حکم جاری کیا۔
تفصیلات کے مطابق تعلقہ کے مالسیلو میں ضلع پریشد اسکول کے ٹیچر گجانن وڈکوٹے پیر کو نشے کی حالت میں اسکول آئے۔گاؤں والوں نے بتایا کہ اس ٹیچر نے مستی کرتے ہوئے ایک دیہاتی کے ساتھ زبردستی و زیادتی بھی کی۔ اس سے مشتعل گاؤں والوں نے براہ راست محکمہ تعلیم کے افسران سے رابطہ کرکے اس کی جانکاری دی۔اس کے بعد ایجوکیشن آفیسر سندیپ سونٹاکے نے گروپ ایجوکیشن آفیسر کے دفتر کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر معاملے کی جانچ کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔
اسی مناسبت سے گروپ ایجوکیشن آفیسر نتن نیٹکے نے منگل کو تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ساتھ ہی گاؤں والوں کے بیانات اور فوٹوگرافی بھی شامل کی گئی۔اس معاملے میں ایجوکیشن آفیسر سونٹاکے نے رپورٹ ملنے کے بعد ٹیچر وڈکوٹے کی معطلی کی تجویز پیش کی تھی۔اس کی بنیاد پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر نیہا بھوسلے نے گجانن وڈکوٹے کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com