عید میلاد کی عام تعطیل 16 ستمبر کو، ناسک ضلع کلکٹر نے لیا فیصلہ



عید میلاد کی عام تعطیل 16 ستمبر کو، ناسک ضلع کلکٹر نے لیا فیصلہ  


 ناسک :15 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاستی حکومت نے ممبئی شہر اور ممبئی کے مضافات کے اضلاع کے علاوہ ریاست کے دیگر اضلاع میں مسلم سماج کی طرف سے نکالے جانے والے جلوس کو مدنظر رکھتے ہوئے پیر 16 ستمبر 2024 کو اعلان کردہ عام تعطیل برقرار رکھی جائے یا منسوخ کی جائے اور بدھ 18 ستمبر 2024 کو عام تعطیل کا اعلان کرنے کا فیصلہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے متعلقہ کلکٹر کو دیا۔ جس کے بعد ناسک کے کلکٹر نے آج حکم جاری کیا ہے۔ لاس میں ریاستی حکومت نے کہا کہ متعلقہ ضلع کلکٹر کو یہ فیصلہ کرنا چاہئے کہ آیا پیر 16 ستمبر 2024 کو اعلان کردہ عام تعطیل کو برقرار رکھا جائے یا اسے منسوخ کیا جائے اور بدھ 18 ستمبر 2024 کو عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ ضلع ناسک کے مسلمان بھائیوں کی اکثریت 16 ستمبر کو عید میلاد کا تہوار اور جلوس نکالے گی اس لئے پیر 16 ستمبر کو عید میلاد کی عام تعطیل برقرار ہے گی ۔تمام سرکاری دفاتر بروز بدھ ستمبر کو معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔اسے نوٹ کیا جائے ۔اس طرح کا مکتوب بھی ضلع کلکٹر نے جاری کیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے