موسم و گرنا ندی میں سیلابی کیفیت، اشتیاق نامی نوجوان پانی میں بہہ گیا


موسم و گرنا ندی میں سیلابی کیفیت، اشتیاق نامی نوجوان پانی میں بہہ گیا، تلاش جاری



پانی دیکھنے گرنا و موسم ندی پر عوام کا ہجوم، والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں



مالیگاؤں : 26 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں سمیت تعلقہ میں موسلادھار بارش کے سبب ندی نالوں میں وافر مقدار میں پانی بہہ رہا ہے، ڈیموں کے اطراف میں بھی بارش کے سبب گرنا ندی و موسم ندی میں ہزاروں کیسوک پانی چھوڑا گیا ہے ۔موسم ندی میں ہرن باری اور تلواڑہ ڈیم سے جبکہ گرنا ندی میں ٹھینگوڑا ڈیم، چنکار پور ڈیم و پوند ڈیم سے ہزاروں کیوسک پانی چھوڑا گیا جس کے سبب موسم و گرنا ندی میں طغیانی کیفیت جاری ہے ۔دونوں ندیاں مالیگاؤں شہر سے ہوکر گزرتی ہیں اور یہاں بھی دونوں ندیوں میں سیلابی پانی تیز رفتاری سے بہہ رہا ہے ۔اس ضمن میں محکمہ آبپاشی، کارپوریشن انتظامیہ ،پولس اور محکمہ ایریگیشن نے بھی عوام سے باخبر رہنے کی اپیل کرتے ہوئے ندی کنارے آباد مکینوں ۔دکانوں اور اپنے مویشیوں کو ہٹانے کا حکم دیا تھا تاکہ کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان نہ ہوسکے ۔اس طرح ندیوں میں سیلابی کیفیت ہونے سے پولس انتظامیہ اور شہر کے سیاسی و سماجی افراد عوام سے اپیل بار بار اپیل کررہے ہیں کہ ندیوں میں سیلابی پانی تیزی سے بہہ رہا ہے لہٰذا کوئی بھی شخص ندی میں نہانے کی حماقت نہ کریں کیونکہ پانی کی رفتار بہت تیز ہے ذرا سی دیر میں جانی نقصان ہونے کا خطرہ ہے ۔اسی طرح عوام سے اپیل کی جارہی ہیں کہ وہ ندیوں کے پانی کے کنارے سیر و تفریح کیلئے پر گز نہ جائیں لیکن اس اپیل کے باوجود عوام کی بڑی تعداد موسم و گرنا ندی میں پانی دیکھنے اور سیروتفریخ کیلئے پہنچ رہے ہیں ۔کچھ نوجوان جان جوکھم میں ڈال کر سیلابی پانی میں نہانے کی حماقت کر موت سے کھیل رہے ہیں اور حادثات کو دعوت دے رہے ہیں ۔


اس ضمن میں آج موسم ندی دیانہ شیوار سے ایک خبر منظر عام پر آئی جس کے مطابق ایک 21 سالہ اشتیاق احمد مختار احمد نامی نوجوان اپنے دوست کے ساتھ موسم ندی میں نہانے کیلئے گیا لیکن پانی کے تیز بہاؤ کے سبب وہ تیرتے ہوئے پانی سے باہر نہیں آسکا اور پانی میں بہہ گیا ۔اس طرح کی تفصیلات سوشل ورکر ببو ماسٹر نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ موسم ندی میں کے اطراف میں بھی عوام کا ہجوم لگا ہوا ہے ہم نے نہانے سے کئی لوگوں کو منع کیا لیکن اشتیاق نامی نوجوان اپنے دوست کے ساتھ تیز بہاؤ میں نہانے لگا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ نظروں سے اوجھل ہوگیا جبکہ اسکا دوست بچ گیا جو کہ ہنگلاج نگر کا ساکن ہے نے بتایا کہ  اشتیاق کھڑی روڈ تاج پارک کا رہنے والا نوجوان ہے جس کی عمر 21 سال ہے ۔ببو ماسٹر نے بتایا کہ ہم نے اس کی اطلاع مالیگاؤں کارپوریشن کے فائر بریگیڈ محکمہ کو دی ہے ۔اشتیاق کی تلاشی کیلئے تیراک گروپ اور کارپوریشن فائر بریگیڈ عملہ پہنچ رہے ہیں اور اب تواندھیرا بھی چھا رہا ہے ۔پھر بھی اشتیاق کی تلاش جاری ہے ۔تادم تحریر اشتیاق کی تلاش نہیں ہوسکی ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے