جمعہ کو ابو عاصم اعظمی کی مالیگاوں آمد ، اسمبلی الیکشن کے تعلق سے اہم اعلان ، مستقیم ڈگنیٹی کی ہنگامی پریس کانفرنس



جمعہ کو ابو عاصم اعظمی کی مالیگاوں آمد ، اسمبلی الیکشن کے تعلق سے اہم اعلان ، مستقیم ڈگنیٹی کی ہنگامی پریس کانفرنس 



ہم اپنے دم پر چناؤ لڑنے کے قابل، مالیگاؤں شہر سے سماجوادی پارٹی ہر حال میں اسمبلی چناؤ لڑیگی 



 آج وہ خود سہارے کیلئے اسلام آباد سے حیدرآباد تک بھٹک رہے ہیں، مستقیم ڈگنیٹی کا مفتی اسمٰعیل پر طنز


مالیگاؤں : 25 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے شیر ابو عاصم اعظمی جمعہ کو مالیگاوں شہر کا دورہ کررہے ہیں انکا شاندار استقبال بھی کیا جائے گا اور شہری سطح پر سماجوادی پارٹی کی جانب سے ایک عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد ڈائمنڈ لانس میں کیا جارہا ہے ۔سماجوادی پارٹی کے لیڈر اکھیلش یادو کی کانگریس لیڈر کے سی وینو گوپال سے بات چیت کی تفصیلات بھی ابو عاصم اعظمی خود شہریان مالیگاؤں کے گوش و گزار کرینگے ۔ابو عاصم اعظمی خود اسمبلی چناؤ کے تعلق سے اہم اعلانات کرینگے ۔اس طرح کی تفصیلات سماجوادی پارٹی کے یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی نے آگرہ روڈ پر شان ہند رابطہ آفس پر کیا ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ابو عاصم اعظمی جمعہ کو شام سات بجے سے رات دس بجے تک جلسہ عام سے خطاب کرینگے اور اسمبلی چناؤ کے تعلق سے خوشخبری سنائیں گے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم سماجوادی کے ادانی سے ورکر ہیں لیکن ہمیں سماجوادی لیڈران پر پورا بھروسہ ہے اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ سماجوادی پارٹی ہر حال میں مالیگاؤں اسمبلی کی سیٹ پر چناؤ لڑیگی ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم اپنے دم پر چناؤ لڑنے کے قابل ہیں ۔اس لئے ہمیں پارٹی لیڈران پر پورا بھروسہ ہے ۔اور مالیگاؤں شہر سے سماجوادی پارٹی ہر حال میں اسمبلی الیکشن لڑیگی ۔


مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مہاراشٹر کے مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والے ابو عاصم پر معاملے میں ملت کیلئے وقف رہتے ہیں ۔ابھی حال ہی میں انہوں نے کولہا پور معاملہ میں مسلمانوں کی نمائندگی کی ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے مقامی لیڈران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کسے ٹکٹ دیتی ہے یہ بعد میں طئے ہوگا لیکن سماجوادی کا امیدوار شان ہند نہال احمد ہی ہونگی ۔ہم کسی کے در بھٹکنے والے نہیں بلکہ جو لوگ کہتے تھے کہ ہم نے فلاں کو سہارا دیا ایسے ہی لوگ کو سہارے کی ضرورت کیوں محسوس ہورہی ہیں کبھی سنگم نیر جاریے ہیں تو کبھی حیدرآباد ۔انہوں نے مفتی اسمٰعیل قاسمی پر تنقید کرتے ہوئے کہا جو پانچ سال تک اپنے لیڈر کا فوٹو استعمال نہیں کرسکا وہ آج اسلام آباد سے حیدرآباد تک دوڑ رہے ہیں ۔اس پریس کانفرنس میں مستقیم ڈگنیٹی کے علاوہ جاوید انور، ایڈوکیٹ توصیف شیخ ،مشرف رنگاڑی، اسرائیل خان شفیق پنگا، مولانا زاہد ندوی، منصور بھائی، شاہد فائن، ابو لیث انصاری، عبد الرحمن انصاری،مسیح اللہ بیسٹ، سلیم گڑبڑ، سہیل عبد الکریم، رشید سیٹھ ایولے والے وغیرہ موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے