رات دو بجے وزیر دادا بھسے میونسپل کارپوریشن پہنچے ، تین بجے تک کارپوریشن میں ہی ٹھہرے رہے ،کیوں؟



رات دو بجے وزیر دادا بھسے میونسپل کارپوریشن پہنچے ، تین بجے تک کارپوریشن میں ہی ٹھہرے رہے ،کیوں؟ 



 اطلاع ملتے ہی مستقیم ڈگنیٹی بھی کارپوریشن آئے، پھر کیا کہا دادا بھسے نے؟


مالیگاؤں : 3 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے کابینی و ناسک ضلع کے رابطہ وزیر دادا بھسے تین اگست سنیچر کی رات کو دو بجے اچانک کارپوریشن پہنچے ۔رات کو تقریباً دو بجے منتری جی کی گاڑی کارپوریشن کے صدر دروازے پر آ کر رکی ۔مالیگاؤں آؤٹر کے رکن اسمبلی و وزیر دادا بھسے گاڑی سے اتر کر کارپوریشن میں داخل ہوئے ۔کارپوریشن میں وزیر موصوف اتنی رات کو کیوں آئے؟ اور تقریباً ایک گھنٹے تک کارپوریشن کی آفس میں بیٹھ کر کیا کام کررہے ہیں؟ اسکی اطلاع ملتے ہی نمائندہ بیباک نے بھی رات دو بجے  کارپوریشن میں حاضری لگائی ۔اسی دوران سماجوادی پارٹی کے یوا لیڈر مستقیم ڈگنیٹی بھی کارپوریشن آئے اور انہوں نے وجہ جاننا چاہی لیکن وزیر موصوف ہیلتھ آفس میں بیٹھے تھے ۔

وزیر دادا بھسے تقریباً تین بجے کارپوریشن کی آفس سے باہر نکلے یہاں نمائندہ بیباک نے ان سے ملاقات کی اور جاننا چاہا کہ آیا وزیر موصوف اتنی رات دیر گئے کسی اہم کام سے تشریف لائے ہیں؟اسی دوران مستقیم ڈگنیٹی وزیر سے گفتگو کرنے لگے تب وزیر موصوف نے کہا کہ مہاراشٹر حکومت نے لاڈلی بہن اسکیم جاری کی ہے اور مالیگاؤں میں اسکا کام سست رفتاری سے جاری تھا ۔جسے فوری طور تیز رفتاری سے کرنا ضروری ہے جس کا جائزہ لینے کیلئے میں آیا ہوں ۔
دادا بھسے نے کہا تحصیل آفس، پنچایت سمیتی، کارپوریشن اور بال وکاس پرکلپ آفس میں لاڈلی بہن اسکیم کے عریضے بھرے جارہے ہیں جس کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے کاغذات کو اپروڈ کیا جارہا ہے ۔رات میں آنے کی وجہ یہ بتائی کہ رات میں ویب سائٹ تیز رفتاری سے کھلتی ہے اور فارم فوری طور پر اپلوڈ ہوتا ہے ۔اسی ضمن میں  تحصیل، پنچایت سمیتی اور بال وکاس پرکلپ آفس و کارپوریشن کے آفیسران کے کام کا جائزہ لینے کیلئے میں آیا ہوں ۔انہوں نے بتایا کہ اب تک مالیگاؤں شہر سے ایک لاکھ ایک ہزار فارم موصول ہوئے ہیں اور اب تک جمعہ و سنیچر کی رات تین بجے تک 51 ہزار فارم اپروڈ کئے گئے ہیں بقیہ 50 ہزار فارم بھی جلد از جلد کر لئے جائیں گے ۔اس ضمن میں پنکج سونونے اور باوسکر نے بھی کہا کہ عریضہ فارم کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جارہی ہیں اور کارپوریشن کے کام کاج کو دیکھ کر وزیر موصوف نے تعریف کی ہے ۔ہم پوری تندہی سے لاڈلی بہن اسکیم کے عریضوں کو اپروڈ کررہے ہیں ۔تفصیلی گفتگو کے بعد وزیر موصوف کو مستقیم ڈگنیٹی نے چائے کی دعوت دی لیکن رات زیادہ ہونے سے موصوف نے مسکرا کر تکلف کرلیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے