بیجا الزامات لگانے والی اپوزیشن کو آصف شیخ کا چیلنج ،ہم بتائیں گے کس نے کیا کام کیا اور کیا کام نہیں



بیجا الزامات لگانے والی اپوزیشن کو آصف شیخ کا چیلنج ،ہم بتائیں گے کس نے کیا کام کیا اور کیا کام نہیں 



ہندوتوا کے نام پر بنی شندے سرکار کو مجلس ایم ایل اے کی ووٹ، مسلمانوں کی ووٹوں کا سودا ہے



جنکے کردار شفاف ہیں وہ ہم سے سوال کریں، جو دغدار ہیں انہیں سوال کرنے کا کوئی حق نہیں:آصف شیخ 



مالیگاؤں : 2 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں اسمبلی انتخابات کو لیکر سیاسی پارہ دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے حالانکہ ابھی اسمبلی چناؤ کو تقریباً ڈھائی ماہ کا عرصہ باقی ہے ۔اس بیچ سیاسی جماعتوں نے بساط بچھانا شروع کردی ہے ۔سیاسی اسٹیج سے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھار کی جارہی ہیں ۔اس ضمن میں جمعہ کو گرو وار وارڈ کی عوام نے خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے نام سے منسوب گارڈن میں اسمبلی چناؤ کی بیداری کے تعلق سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ۔یہ میٹنگ دیکھتے ہی دیکھتے جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی ۔یہاں اسمبلی کے امیدوار آصف شیخ رشید نے اپوزیشن کی الزام تراشیوں کا کرارہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم سے 25 سالوں کے اقتدار کا حساب مانگنے والوں لو شرم انا چاہیے، وہ کس منہ سے ہم سے سوال کررہے ہیں ۔؟ ہمارا تعمیری کام پورا شہر جانتا ہے اور وہ کام زمین پر نظر آتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن کی تمام چھوٹی چھوٹی پارٹیاں شیخ آصف سے سوال کررہی ہیں اور حد تو یہ ہے کہ ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل بھی مجھ سے سوال کررہے ہیں جبکہ عوام اور سیاسی جماعتوں کو ایم ایل اے سے سوال کرنا چاہئے لیکن وہ ہم سے سوال کررہے ہیں اس لئے کہ شیخ رشید پریوار سیاست میں مضبوط اور سیاسی طور پر طاقتور ہے ۔

آصف شیخ رشید نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپوزیشن کو چیلینج کرتا ہوں کہ آپ جگہ تلاش کریں، اسٹیج لگائیں اور ایک بحث و مباحثہ رکھیں میں اسکا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں انہوں نے کہا کہ اسٹیج بھی تمھارا اور جگہ بھی تمھاری ہوگی تم سوال کرنا اور میں جواب دونگا اورنگ میں سوال کرونگا تم جواب دینا ۔یہ تمام باتیں شہر کی عوام اور میڈیا کے سامنے ہوگی ۔پھر میں بتاؤں کا کہ کس نے کتنا تعمیری کام کیا اور کس نے نہیں؟ آصف شیخ نے کہا کہ ہم پر الزام لگانے والوں کو شرم آنی چاہیے ۔ہمارے کام زمین پر بولتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جنکے کردار شفاف ہیں وہی سوال کرے جنکے کردار دغدار ہیں انہیں سوال کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ سفید کپڑا پہن لینے سے کوئی شفاف نہیں ہوتا، انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے ۔کس پر کتنے کیس درج ہیں اور کارپوریشن میں کس نے کیا کالا کیا ہے ہمیں سب پتہ ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ در اصل انہیں ہماری سیاسی طاقت کا اندازہ لگ گیا ہے اور سب گھبراہٹ کا شکار ہیں اس لئے ہم پر نشانہ لگا رہے ہیں ۔لیکن میں جوڑی کے پہلوان سے سیاسی کشتی لڑتا ہوں ۔

آصف شیخ نے کہا کہ 35 سال راج کرنے والوں نے گرو وار وارڈ سمیت شہر کے مضافاتی علاقوں کو کھنڈر بنایا تھا ۔کسی نے بھی کوئی تعمیری کام نہیں کیا لیکن 1999 میں شیخ رشید نے اسمبلی میں کامیابی حاصل کی اور پھر اس کے بعد  سے جھونپڑ پٹی علاقوں میں تعمیراتی کام کئے گئے ۔موصوف نے کہا کہ ہم نے شہر کو تعمیری سیاست دی ہے ۔شیخ رشید پریوار نے ہمیشہ عوام کو غریبوں کو ساتھ لیکر چلا ہے۔

موجودہ ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی پر تنقید کرتے ہوئے آصف شیخ نے کہا کہ ہندتوا کے نام پر بنی شندے سرکار کو اور انکے ایم ایل سی کو مفتی اسمٰعیل نے ووٹ دیکر مسلم ووٹوں کا سودا کیا ہے اور انہیں اس سودے بازی کے پانچ کروڑ روپے ملے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ 2019 کے اسمبلی چناؤ میں شہریان کے جذبات اور مذہب کے نام پر کھلواڑ کیا گیا ۔اور چن کر آنے کے بعد قوم و ملت کا سودا کیا ۔یہ سودے بازی کا داغ ایم ایل اے پر نہیں مسلمانوں پر لگا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ ان سب کے ذمہ دار کانگریس و سماجوادی والے بھی ہیں۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم نے الیکشن ہارنا پسند کیا لیکن کبھی بھی عوام کا سودا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید پریوار کو کوئی خرید نہیں سکتا ۔آصف شیخ نے مزید کہا کہ کانگریس سے اگر کوئی باہر کا لیڈر آئے اور شیخ رشید اور آصف شیخ کیخلاف بولا تو ایسے ایسے راز سے پردہ اٹھاؤں کہ وی ننگے ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے 99 فیصد طئے کرلیا کہ آزاد امیدواری کرونگا ۔تاکہ مجھ پر کسی سیاسی پارٹیوں کے دباؤ نہ رہے ۔دباؤ کے بغیر اسمبلی میں کھل کر ملت کی ببانگ دہل نمائندگی کرونگا ۔اگر میں آئندہ پانچ سال اسمبلی میں مسلمانوں کی نمائندگی نہیں کرسکا تو آئندہ چناؤ نہیں لڑونگا۔آج مہاراشٹر کے کسی مسلمان لیڈر نے ملت کے خراب حالات پر اسمبلی میں آواز تک نہیں اٹھائی، پارلیمنٹ چناؤ میں کسی ایم ایل اے نے بھارتیہ جنتا پارٹی کیخلاف پرچار تک نہیں کیا ۔میں ایم ایل اے تھا تو آدھے مہاراشٹر میں گھوم گھوم کر کانگریس پارٹی کیلئے بی جے پی کیخلاف پرچار کرتا تھا ۔آصف شیخ نے کہا کہ میرے پاس دو نمبر کا کوئی مال نہیں ہے کہ سی بی آئی اور آی ڈی و انکم ٹیکس مجھ پر کارروائی کرے۔مجودہ ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل کی حرکتوں سے عوام کا ایکدوسرے پر سے بھروسہ اٹھتا جارہا ہے ۔ایم ایل اے نے حفاظ اور علماء سے بھی بزنس کے نام پر ہزاروں روپے لیکر دھوکہ دیا ہے ۔

آصف شیخ نے عوام سے اس جلسہ میں جذباتی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپکو ایک مضبوط اور طاقتور نمائندہ چاہئے تو مجھکو کامیاب کرو، میں اسمبلی کے کام کاج کا تجربہ رکھتا ہوں، منتری ہو یا پولس آفیسر یا کتنا ہی بڑا سرکاری افسر سب سے بات منوانے کا ہنر جانتا ہوں ۔میری ایم ایل اے شپ کے کاموں کو یاد کرو اور ابکی بار مجھکو کامیاب کرو ۔اپوزیشن کو انہوں نے مشورہ دیا کہ الیکشن کو الیکشن کے جیسا لڑا جائے، کام کاج پر چناؤ ہو ،ایم ایل اے نے جو وعدہ کیا تھا اسے کیوں پورا نہیں کیا اسکا جواب دیا جائے ۔اس میٹنگ میں گرو وار وارڈ کے ہزاروں افراد و سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔یہاں آصف شیخ کو اسمبلی میں کامیاب کرنا کیوں ضروری ہے اس عنوان پر ریاض علی، ابوذر کانڈی ،غازی امان اللہ خان، راجو پہلوان، عبد الاحد ممبر ،الطاف مجاور ،عبدالرزاق للو، زین الدین بی اے لئیق ناگپوری وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے