وقف بورڈ و نگر وکاس منترالیہ، ایس سی ڈی محکمہ پونہ سے دیڑھ سال کی محنت کا نتیجہ، مسجد امین عشرت کا اجازت نامہ اور قانونی طور پر مسجد کی تعمیر کیلئے مفتی اسمٰعیل قاسمی کی کوشش و نمائندگی ثمر آور


وقف بورڈ و نگر وکاس منترالیہ، ایس سی ڈی محکمہ پونہ  سے دیڑھ سال کی محنت کا نتیجہ، مسجد امین عشرت کا  اجازت نامہ اور قانونی طور پر مسجد کی تعمیر کیلئے مفتی اسمٰعیل قاسمی کی کوشش و نمائندگی ثمر آور


اقلیتی محکمے سے ایک کروڑ روپے فنڈ بھی حاصل، ایک نیا جنازہ ہال بھی ان شاءاللہ تعمیر ہوگا مفتی اسمٰعیل قاسمی



مالیگاؤں (پریس ریلیز ) ہمارا شہر مالیگاؤں مسلمانوں کا ایک بڑا شہر ہے اور اتنے بڑے شہر کی ضرورت کی تکمیل کیلئے ہمارے بزرگوں نے آج پچاسویں سال قبل قبرستان کیلئے تقریباً پچاس ایکڑ سے زائد زمین خریدی تھی، مالیگاؤں کا یہ قبرستان شاید ایشیا کا سب سے بڑا قبرستان ہے یہاں پر عام تدفین کی اجازت دی جاتی ہیں الحمداللہ اسی جگہ پر ماضی میں ایک مسجد حمیدیہ تعمیر ہوچکی تھی اسکے بعد دوسرے کنارے پر شمال مشرقی حصے میں حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے نام سے مسجد تعمیر کی گئی، اور اسی قبرستان کے شمال مغربی حصے میں مسجد مرحوم امین عشرت کے نام سے مسجد کی ضرورت درپیش تھی، اس مرحلے پر قبرستان کے چیف ٹرسٹی آمین عشرت کے بیٹے ایڈوکیٹ نیاز لودھی نے تقریباً دو سال قبل مسجد کی تعمیر کا ارادہ کیا انھوں نے مجھ سے بات چیت کی مَیں نے اس سلسلے کے اندر وقف بورڈ سے رابطہ کیا مَیں نے بات کیا اسوقت وجاہت مرزا وقف بورڈ کے چیئرمین تھے تو انھوں نے پوری تفصیل جاننے کے بعد یہ بات بتائی کہ آپ کا یہ مسئلہ وقف بورڈ سے نہیں بلکہ منترالیہ سے نگر وکاس سے مسجد کی تعمیر کے مسئلہ کو حل کرنا پڑے گا، اسی ضمن میں 18 جنوری 2023 کو نگر وکاس میں مسجد امین عشرت کی قانونی تعمیر کیلئے ایک لیٹر دیا تھا وہ لیٹر مفتی اسمٰعیل قاسمی نے میڈیا کو بتایا اسوقت سے ہم مسلسل اس کام کی تکمیل کیلئے کوشاں رہے فلو اپ لیتے رہے، اس سلسلے میں منترالیہ نے وقف بورڈ سے رابطہ کیا، پونا کے کسی ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کیا، اسمارٹ سٹی کے محکمے سے رابطہ کیا اور ہم مسلسل لگے رہے، پچھلی مرتبہ مَیں دس روز قبل ممبئی گیا ہوا تھا نگر وکاس محکمہ کے نگر وکاس منتری کے بڑے آفیسر ہیں وہ کرن چندر ماڑ گنگاؤنکر سے مَیں نے بات چیت کی اور مَیں نے ان سے اس بات کا مطالبہ کیا کہ کافی وقت ہوگیا ہے دیڑھ سال کا عرصہ گزر چکا ہے ابھی تک آپ نے کام مکمّل نہیں کیا تو انھوں نے وعدہ کیا تھا کہ مَیں آٹھ دن کے اندر یہ کام کرکے دیتا ہوں، اور الحمداللہ یہ کام ہوگیا قانونی طور پر مسجد امین عشرت کا جو مسئلہ درپیش تھا اسکی قانونی طور پر تعمیر ہوسکے اس ضمن میں گورنمنٹ نے جی آر نکالا ہے، یہ گورنمنٹ کا جی آر دو صفحے پر ہے اس جی آر کے مطابق مسجد امین عشرت کی تعمیر ہوگی، کہنا یہ ہے کہ جب یہ جی آر تکمیل کے مراحل تک پہنچا تو مالیگاؤں شہر اور بیرون شہر کے کچھ سیاسی لوگوں کو اس کام کی بھنک لگی تو اس ڈپارٹمنٹ میں معلومات حاصل کی اور اس محکمے کے ذمہ داران سے ملاقات کرکے کسی بھی طرح سے ڈیلنگ کرنے کی کوشش کی کہ یہ جی آر ابھی مالیگاؤں کے آمدار کو نہ دیا جائے، اس سلسلے کے اندر ہم ایک پروگرام کرنا چاہتے ہیں اسکے بعد آپ جی آر ریلیز کریں، یہ جی آر مالیگاؤں لے کرکے آئے اور آج جمعہ عصر کے بعد آپ ایک میٹنگ رکھے اس میٹنگ میں ہم آپ کو جو ہے GR کی کاپی دیں گے، اس موقع پر ایڈوکیٹ نیاز لودھی نے کہا کہ اس سلسلے میں دو سال سے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی محنت و کوشش کر رہے ہیں، اور فلو اپ لیتے رہے ہیں ہم اس پروگرام میں انکو بلائے گے، تو مالیگاؤں کے کچھ افراد شاہ برادری کے کچھ افراد نے اسکی مخالفت کی کہ مفتی اسمٰعیل قاسمی کو نہ بلایا جائے، تو ایڈوکیٹ نیاز لودھی نے کہا کہ انکو کیوں نہیں بلاۓ گے وہ مقامی رکن اسمبلی ہے اور دیڑھ سے دو سال سے وہ مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں مفتی اسمٰعیل قاسمی کی کوششوں سے آج یہ کام ہوا ہے میرے پرسنل اسسٹنٹ سے انھوں نے بات کی میرے پی اے نے جاکرکے جی آر کی کاپی حاصل کی میرا جو لیٹر ہے وہ اور جی آر کی کاپی ان دونوں کو مَیں نے ابھی جمعہ کی نماز کے بعد ایڈوکیٹ نیاز لودھی کو بلاکرکے انکے سپرد کر دی، اور یہی جی آر اور کاغذات کی کاپی لے جاکرکے ہم نے کمشنر کے ساتھ میٹنگ کی ہے اب کارپوریشن کی این او سی NOC اور اسی طرح پولس ڈپارٹمنٹ دیگر محکمہ سے سروے وغیرہ ہوگا اسکے ہوجانے کے بعد ان شاءاللہ مسجد امین عشرت کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، مَیں مالیگاؤں کے شہریان کو اس بات کی مبارک باد دوں گا کہ ہم نے قانونی طور پر مسجد تعمیر ہو اور مسجد کے نام سے ہی پرمیشن اجازت نامہ حاصل کیا ہے ہمیں یہ کامیابی ملی ہے اور مدرسہ کے نام پر مسجد امین عشرت کا پرمیشن حاصل نہیں کیا ہے عنقریب جلد ہی مسجد امین عشرت کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا اور ان شاءاللہ ایک شاندار مسجد وقوع پذیر ہوگی، اور اہلیانِ شہر کو ان شاءاللہ اس مسجد کی تعمیر کے ساتھ ایک نیا جنازہ ہال مائناریٹی ڈپارٹمنٹ کی طرف سے ایک کروڑ روپے کا فنڈ ملا ہے ہم ایک نیا جنازہ ہال بھی ان شاءاللہ تعمیر کرکے دیں گے اس طرح کا خوشخبری بھرا پیغام آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے انکی رابطہ آفس دارالخیر سے میڈیا کے نمائندوں کے ذریعے سنایا ہے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے