بدلا پور: اسکول کی طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ،مشتعل عوام کا ریل روکو احتجاج، اسکول میں توڑ پھوڑ و پتھراؤ
بدلا پور بند سے انتظامیہ حرکت میں آئی، سرکار نے جانچ کا حکم دیا،صفائی ملازمین اور کلاس ٹیچر و ہیڈ مسٹریس معطل
بدلا پور : 20 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) بدلاپور میں ایک معروف اسکول میں دو نابالغ بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی واردات سامنے آئی۔ اس کی وجہ سے بدلاپور کی عوام میں غصے کی لہر ہے اور انہوں نے آج منگل کو بدلاپور بند کا اعلان کیا ہے۔مشتعل مظاہرین جارحانہ رخ اختیار کرتے ہوئے بدلا پور اسٹیشن پر ریل روکو احتجاج کیا۔ جس کی وجہ سے کرجت سے ممبئی جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا۔
شہر کی ایک نامور اسکول کی دو بچیوں کے ساتھ صفائی ملازم کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد لوگوں نے صدائے احتجاج بلند کیا ہے۔ اس واقعہ کے عبد انتظامیہ نے اسکول کی ہیڈ مسٹریس کو معطل کر دیا ہے جبکہ کچھ صفائی کے عملے کو بھی برطرف کر دیا گیا ہے۔اس معاملے میں قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔مشتعل عوام نے بڑی تعداد میں اسکول کے سامنے جمع ہو کر احتجاج کیا اور اسکولی عمارت کو نقصان پہنچایا، کمرے کھڑی دروازے کی توڑ پھوڑ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اس معاملے میں پولس انتظامیہ کی طرف سے مقدمہ درج کرنے میں تاخیر کے خلاف شہریوں کے غصے کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہوم آفس نے بدلا پور ایسٹ تھانے میں سینئر پولیس انسپکٹر شبدا شیتولے کی جگہ کرن بالواڈکر کو تعینات کیا ہے۔نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے تین پولس ملازمین کو معطل کردیا ہے ۔ لہٰذا اب بدلاپور والوں کو امید ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات میں تیزی آئے گی۔ بدلاپور والوں کے غصے کی وجہ سے بتایا گیا کہ اسکول انتظامیہ نے متعلقہ ہیڈ مسٹریس، کلاس ٹیچر اور دو ملازموں کو بھی معطل کر دیا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com